فیس بک تبصرہ جات

فیس بک کمنٹس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی تشہیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
مضامین اصلاح معاشرہ زبان ۔ایک عظیم نعمت

زبان ۔ایک عظیم نعمت

زبیدہ عزیز

زبان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔اس نعمت کی اصل قدر وہ جانتے ہیں جو قوتِ گویائی سے محروم ہیں۔یہ بظاہر گوشت کا ایک لوتھڑا ہے مگر ہمارے تمام جذبات اوراحساسات کو بیان کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ہر ذائقہ کا احساس رکھنے والا یہ لوتھڑا خود بھی بہت سے ذائقے چکھاتا ہے ۔کڑواکسیلا،شیریں و میٹھا،طنزیہ و تحقیری، محبت بھرا،نفرت انگیز سب طرح کے مزے اسی کے ذریعے ملتے ہیں۔ بات کرنا،اپنے جذبات کا اظہار کرنا،اپنے مدعا کو الفاظ دینے کی صلاحیت اللہ تبارک و تعالی نے دوہی چیزوں کو دی ہے ایک قلم اور دوسرے زبان۔قلم کو حرکت دینے کی صلاحیت زندگی کے بہت سے تجربوں کے بعد سامنے آتی ہے جبکہ زبان تو پیدائش کے ساتھ ہی حرکت میں آجاتی ہے۔معصوم بچہ بھی اپنے مدعا کا اظہار اس عظیم نعمت ہی کے ذریعے کرتا ہے خواہ وہ صرف رونے ہی کی شکل میں کیوں نہ ہو۔مگر کیا کبھی انسان نے اس نعمت کی قدر پہچانی یا اسے مفت ملی ہوئی ایک چیز کی طرح بے دریغ استعمال کیا؟ نہ اس کی حفاظت کی ، نہ اس کی تربیت کی اور نہ ہی اس کو ان مفید کاموں میں لگایا جن کے ذریعے اس عظیم نعمت کا شکر ادا کیا جا سکتا تھا۔ یہ جتنی بڑی نعمت ہے اتناہی تقاضا ہے کہ اس کا صحیح استعمال کیا جائے مگر عمومی طور پر اس کو بے مقصد ،فضول اور لغو کاموں میں استعمال کیا جا تا ہے۔حالانکہ زبان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ تحریر کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

اِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْد مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ (ق:81)

'' جب وہ کوئی کام کرتا ہے تو دو لکھنے والے جو دائیں اور بائیں بیٹھے ہیں لکھ لیتے ہیں،کوئی بات اس کی زبان سے نہیں نکلتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے۔'' چناچہ ضروری ہے کہ ہم اپنی زبان کو ان باتوں سے روکیں جو ہماری تباہی و بربادی کاذریعہ ہیں۔

بے فائدہ باتیں:
اپنی زبان کو بے فائدہ گفتگو سے پاک رکھیں۔ ان باتوں سے بچیں جن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،جن کے بغیر ہمارا گزارا ہو سکتا ہے،جو ہمارا وقت ضائع کرنے کا سبب ہیں۔ ایسی بے فائدہ،فضول اور لا یعنی باتوں کا حساب دینا ہو گا۔جنہیں عام زبان میں ہم گپ شپ یا gossips کہہ کر مزے سے سنتے اور بیان کرتے ہیں۔ فون پر لمبی لمبی باتیں کرنا۔کئی کئی بار صرف خیریت اور حال احوال پوچھنا۔غیر ضروری طور پر دوسروں کے بچوں اور گھریلو زندگی کے معاملات میں دلچسپی کا اظہار کر نا۔خاندانی سیاست پر غیر مفید رائے زنی کرنے کو اپنی ہوشیاری اور سمجھداری سمجھنا۔کبھی ہم نے غور کیا کہ یہ باتیں کرنے کے بعد ہمارے حصے میں کیا آیا؟صرف گناہ اور وقت کا ضیاع۔اپنی زبان کو غیر ضروری باتوں سے روک کر اپنا وقت بچائیں اور مفید کاموں میں لگا کر ترقی و کامیابی کی منزلیں طے کریں۔یہ وقت آپ اپنے بچوں کو اچھی باتیں سکھانے،ان کے ساتھ مفید موضوعات پرگفتگو کرنے،ان کو آنے والے کل میں معاشرے کا مفیدرکن بنانے کے لیے صرف کر سکتے ہیں۔کسی بیمار کی تیمارداری کر سکتے ہیں،مزاج پرسی کے لیے جا سکتے ہیں۔کوئی مفید لیکچر سن سکتے ہیں یا معاشرے کی فلاح و بہبود کا کوئی کام کرسکتے ہیں۔
.......مزید تفصیل

وزٹرز کے اعداد و شمار

آج360
کل3826
اس ہفتے23213
اس ماہ89072
کل تعداد5167282

رجسٹرڈ اراکین



فیس بک سے لاگ ان کریں

آن لائن مہمان

ہمارے ہاں 313 مہمان آن لائن ہیں