فیس بک تبصرہ جات

فیس بک کمنٹس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی تشہیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

جن وشیطان سے گھروں کی حفاظت کے اسباب

وحید بن عبدالسلام بالی

1-گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا :
"جب آدمي اپنے گھر میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے (اللہم إنی أسئلک خیر المولَج وخیر المخرَج ,بسم اللہ ولَجنا وبسم اللہ خرَجنا وعلى ربِّنا توکَّلنا ) " اے اللہ میں تجھ سے (گھر میں) داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں, اللہ کے نام کے ساتھ ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتہ نکلے , اور اپنے پروردگار پرہم نے توکل کیا " پھر اپنے گھر والوں کو سلام کرے. (سنن ابو داؤد ج/4ص325,علامہ البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ,دیکھئے الکلم الطیذب حاشیہ نمبر4)
2- اهل خانہ سے سلا م کرنا
امام نووی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں مستحب یہ ہے کہ (آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت )بسم اللہ پڑھے اور بکثرت ذکر الہی کرے ,اور سلام کرے چاہے گھر میں آدمی ہوں یا نہ ہوں ,کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے
(فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً)سورة النور
"جب تم گھروں میں داخل هو تو اپنے گھر والوں کو سلام کرلیا کروجو اللہ کی جانب سے مبارک اور پاکیزہ سلام ہے"
حضرت انس رضی الله عنہ كا بيان ہے کہ رسول ﷺنے (ان سے )کہا(یابنی إذا دخلت على أہلک فسلّم یکن برکۃ علیک وعلى أہل بیتک)
" اے میرے بیٹے جب اپنے اہل کے پاس جاؤتو انہیں سلام کرو جو تم پر اور اہل خانہ پر برکت کا سبب ہوگا "(سنن ترمذی ,ج 4ص161,امام ترمذي نے اس حدیث کو حسن کہا ہے ).
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : تین اشخاص ایسے ہیں جو اللہ تعالى کی ضمانت میں ہیں

(1) وہ شخص جو اللہ کے راستے میں جہاد کے نکلے تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے یہاں تک کہ فوت ہو جائے ,اللہ تعالى اسے جنت میں داخل کرے, یا اجروغنیمت کے ساتہ لوٹادے
–(2)وہ شخص جو گھر سے مسجد جانے- کے لئے نکلے وہ بھی اللہ تعالى کی ضمانت میں ہے یہاں تک کہ فوت ہوجائے اللہ تعالى اسے جنت میں داخل کرے یا اجروثواب کے سا تہ لو ٹا دے –
(3)وہ شخص جو اپنے گھر میں سلام کرکے داخل ہو تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے –(امام ابوداؤد نے اس حدیث کو حسن سند کے ساتہ بیان کیا ہے جیسا کہ نووی نے اذکار میں بیان کیا ہے).

امام نووی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ضامن علی اللہ کا مفہوم ہے ضمانت والا, گارنٹی پانےوالا , اورضمان کہتے ہیں کسی چیز کی حفاظت ونگرانی کرنے کو ,تو گویا اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایسا شخص اللہ کی حفاظت ونگرانی میں ہے . اور اس سے بہتر انعام اور کیا ہو سکتا ہے کہ آدمی ہمیشہ ہمیش کے لئے اللہ کی حفاظت اور نگرانی میں رہے ......مزید تفصیل