یوزر ٹیگ لسٹ

+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا 4 از: 4
Like Tree6پسندیدہ
  • 6 پوسٹ از فاروق رفیع

موضوع: صحت اور وقت کی قدر کیجئے

  
  1. #1
    مبتدی
    تاریخ شمولیت
    Apr 2011
    پیغامات
    5
    مذکور
    0 پوسٹس
    ٹیگ
    0 موضوعات
    اقتباسات
    0 پوسٹس

    صحت اور وقت کی قدر کیجئے

    فاروق رفیع

    دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جس میں زندگی میں پیش آمدہ جمیع مسائل کا کامیاب حل اور ہر موضوع کے لئے بہترین راہنمائی ہے۔ اس کا ہر پہلو پرنور و کامل ہے کہ اس کے کسی بھی جزء و اساس میں ظلمت، نقص و سقم نہیں بلکہ کامل انسانی راہنمائی موجودہے، اس لئے دین حنیف ہی چشمہ صافی ہے جو روحانی و جسمانی درماندوں کی سیرابی کا کامل انتظام کرتا ہے۔ چنانچہ کتاب و سنت کے روشن دلائل کا صحیح تابع شخص زندگی کے کسی بھی مقام پر مایوسی، اکتاہٹ، اضطراب اور ذہنی تشویش کا شکار نہیں ہوتا۔ بلکہ کتاب و سنت کے دلائلِ صریحہ ہر پہلو میں اس کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں اور اسے ہر بحران سے بحفاظت مامون رکھتے ہیں۔
    سو جہاں دینِ حنیف انسانی اصلاح کے تمام پہلوؤں کو محیط ہے، وہاں اس بات کی بھی تاکید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر کی جائے بالخصوص صحت اور فراغت اتنی عظیم نعمتیں ہیں کہ ان کا صحیح استعمال اور قدر دانی انسان کو عام انسانوں سےممتاز کرتی ، دنیا میں ترقی کے عروج سے نوازتی اور اخروی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ صحت و فراغت سے فائدہ اٹھا کر انسان عبادات، اذکار، تلاوتِ قرآن اور فرائض و واجبات کی پابندی کرے اور منکرات و منھیات سے اجتناب کرے۔ جونہی صحت کی بحالی اور فارغ البالی نصیب ہو ، انسان یکسو ہو کر عبادت و ریاضت میں مصروف ہو کر دل و دماغ کا زنگ صاف کرنے، رب تعالیٰ کو راضی کرنے اور اخروی فلاح حاصل کرنے کا سامان کرے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ اہل یورپ کی بودو باش، روشن خیال طبقہ کی جدت پسندی، حصول دنیا کی اندھی دوڑ، خیالات و وساوس کی خطرناک یلغار، فحاشی و عریانی کے منہ زور سیلاب اور ذہنی آوارگی کے پر فریب و پرکشش تصورات نے عام مسلمان کو دین کے بنیاد ی ارکان، عبادات، اذکار مسنونہ، قرآن مقدس کی تلاوت، فرائض و نوافل کے اہتمام سے بہت دور کر دیا ہے ، روح اسلامی کی حیات و بقاء کے تمام ذرائع سرے سے ختم کر دیئے ہیں اور مغربی و ہندی ثقافتی یلغار اس قدر مؤثر ہے کہ نام نہاد روشن خیالی اور مغربیت کی دلدادگی نے مسلم معاشرے سے روحانیت، اسلامی غیرت و حمیت اور مذہب سے لگاؤ کا وجود ناپید کر دیا ہے۔
    نوجوانوں اور ادھیڑ عمر لوگوں میں حصول دولت کی ہوس اور جنسی آوارگی کے سامان کے لئے نت نئی لڑکیوں کو پھانسنے کی دھن سوار ہے اور تعلیم و تعلم، دفتری اوقات اور کاروباری سرگرمیوں سے فراغت کے بعد صرف ایک ہی مشغلہ ہے کہ انٹرنیٹ پر بیٹھ کر چیٹنگ کرو یا فون کالز کے ذریعے لڑکیوں سے ملاقات کے ٹائم طے کرو یا محبوب یا محبوبہ سے لمبی گفتگو کر کے دل بہلاؤ۔
    یہ فکری اور ثقافتی یلغار مسلم معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لے گئی ہے اور ان جرائم میں ملوث افراد بارگاہِ ایزدی سے غیر مقبول ہونے کی وجہ سے دینِ اسلام سے بے بہرہ اور روحِ اسلام سے یکسر عاری ہو چکے ہیں۔ جب کہ دل کی تسکین، قلبی سکون اور روحای طمانینت کے حصول کی راہنمائی کتاب و سنت میں اتم موجود ہے اس کے برعکس قلبی و ذہنی تسکین کے جتنے شیطانی ذرائع ہیں، ان میں وحشت، ویرانی، فکری بگاڑ اور دل کی بربادی ہی بربادی ہے۔ جب کہ اذکارِ مسنونہ کا اہتمام، تلاوتِ قرآن کی پابندی اور عبا دت کا التزام، ذہنی و قلبی تسکین کا باعث اور شیطانی حملوں سے بچاؤ کا مؤثر ہتھیار ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
    اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُ الْقُلُوْبُ (الرعد: ۱۳/۲۸)
    خبردار اللہ کے ذکر ہی سے دل مطمئن ہوتے ہیں۔
    پھر اللہ تعالیٰ نے فارغ اوقات گزارنے کا خود حل بیان کیا۔ فرمایا:
    فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ۔ وَاِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْ (الم نشرح: ۸،۷)
    جب آپ فارغ ہوں تو اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے رب کی طرف رغبت کیجئے۔
    فارغ اوقات ذکر الٰہی، عبادات، دینی امور کے اہتمام اور دعوت و تبلیغ کے کام میں صرف ہونے چاہئیں۔ صحت کی بحالی کی صورت میں فارغ اوقات کو اسلام کُش کاموں میں صرف کرنا اور ان اوقات میں جنسی آوارگی اور بے حیائی و بدکاری کی راہیں ہموار کرنا یا فحش فلمیں اور گندے ڈرامے دیکھ کر دل کے آئینے کو داغدار اور زنگ آلود کرنا انتہائی تباہ کن اور شدید خسارے کا باعث ہے۔ ان نقصانات سے بچاؤ کے لئے آئندہ حدیث نبوی بہترین بریکر ہے، جس سے زندگی کی سمت درست کی جا سکتی ہے اور اوقات کا صحیح استعمال کا درست ٹائم ٹیبل مرتب کیا جاسکتا ہے۔
    ابنِ عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
    نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِيْھِمَا كَثِيْرٌ مِنَ النَّاسِ: الصَّحِّةُ وَالْفَرَاغُ (صحیح بخاری: ۶۴۱۲)
    دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں لوگوں کی اکثریت خسارے میں ہے، (وہ دو نعمتیں) صحت اور فراغت ہے۔
    اس حدیث میں صحت و فراغت کی ناقدری کی شناعت کا بیان ہے جبکہ فارغ البالی میں انسان نماز اور ذکر اذکار کی پابندی سے برائیوں، شیطانی وسوسوں اور منکرات سے محفوظ رہتا ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
    اُتْلُ مَا اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَاَقِمِ الصَّلوٰةَ، اِنَّ الصَّلوٰة تَنْھٰي عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ، وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْن (العنكبوت: ۴۵)
    جو کتاب آپ کی طرف نازل کی گئی ہے، اس کی تلاوت کیجئے اور نماز قائم کیجئے بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے اور یقیناً اللہ کا ذکر (بے حیائی اور برائی کی روک میں) بہت بڑی چیز ہے اور جو تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
    فحاشی و عریانی، شیطانی خیالات، غلط تصورات، بری عادات اور برے تعلقات سے بچاؤ کا بہترین حل نماز کی پابندی اور اذکار کا اہتمام ہے، اسے عادت بنائیے اور دینِ اسلام کے مطابق حقیقی زندگی گزار کر آخرت کی فلاح و کامرانی کا سامان کیجئے۔ واللہ ولی التوفیق
    آخری ادارت منجانب کلیم حیدر : 18-05-2011 وقت 18:13
    شاکر, عمیر, کلیم حیدر اور 3 دوسرے احباب نے اس پوسٹ کو پسند کیا ہے۔

  2. اس پوسٹ کے لیے مندرجہ ذیل 9 یوزرز نے فاروق رفیع کیلئے دعائیہ کلمات کہے ہیں:


  3. #2
    منتظم اعلیٰ
    تاریخ شمولیت
    Mar 2011
    مقام
    Lahore, Pakistan, Pakistan
    پیغامات
    1,842
    مذکور
    54 پوسٹس
    ٹیگ
    252 موضوعات
    اقتباسات
    205 پوسٹس
    بہت اچھی نصیحت ہے، جزاکم اللہ خیرا!
    میری زندگی کا مقصد: تیرے دین کی سرفرازی
    میں اسی لئے مسلمان، میں اسی لئے نمازی

  4. اس پوسٹ کے لیے مندرجہ ذیل 4 یوزرز نے انس نضر کیلئے دعائیہ کلمات کہے ہیں:


  5. #3
    رکن ادارہ محدث
    تاریخ شمولیت
    Mar 2011
    پیغامات
    5,305
    مذکور
    8 پوسٹس
    ٹیگ
    216 موضوعات
    اقتباسات
    7 پوسٹس
    جزاکم اللہ خیرا فی الدنیا والآخرۃ
    اللہ تعالی صحت اور وقت کی قدر کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔آمین
    ہرشخص کو دعویٰ ہے پارسائی کا
    یہاں تو سبھی فرشتے ہیں کوئی بشر بھی ہو

  6. اس پوسٹ کے لیے مندرجہ ذیل 4 یوزرز نے ساجد کیلئے دعائیہ کلمات کہے ہیں:


  7. #4
    تکنیکی نگران
    تاریخ شمولیت
    Jan 2011
    مقام
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    پیغامات
    2,983
    مذکور
    137 پوسٹس
    ٹیگ
    193 موضوعات
    اقتباسات
    240 پوسٹس
    ماشاءاللہ بہت عمدہ تحریر ہے۔ صحت اور وقت کی ناقدری کرنا تو ہمارا اجتماعی معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کی درست قدر کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

  8. اس پوسٹ کے لیے مندرجہ ذیل 4 یوزرز نے شاکر کیلئے دعائیہ کلمات کہے ہیں:


+ موضوع کا جواب بھیجیں

متشابہہ موضوعات

  1. قرآن کریم کی ترتیل کے ساتھ تلاوت کیجئے!
    از انس نضر | فورم:تجوید وتلاوت
    جوابات: 6
    آخری پیغام: 18-04-2012، 22:01
  2. جوابات: 0
    آخری پیغام: 01-05-2011، 17:28
  3. جوابات: 0
    آخری پیغام: 01-05-2011، 17:07

بک مارک

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

SEO by vBSEO