صلوٰۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
| کتاب کا نام | صلوٰۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم |
| مصنف | محمد ابراہیم میر سیالکوٹی |
| ناشر | مکتبہ دارالسلام،لاہور |
| صفحات | 145 |
ارکان اسلام میں نماز کی اہمیت سب سے بڑھ کر مسلم ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کامفہوم یہ ہے کہ مسلمان اور کافر کے مابین فرق نماز پڑھنے اور نہ پڑھنے کا ہے۔مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی کا شمار کتاب وسنت کے خادمین میں ہوتا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پر صحیح اور مستند روایات کی روشنی میں لکھی جانے والی کتب میں سے غالباًاردو زبان میں یہ پہلی جامع ترین کتاب ہے جو ۱۹۳۲ء کے لگ بھگ لکھی گئی ہے اور پہلی دفعہ شائع ہوئی ہے۔مولانا کی اس کتاب کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ اس میں نماز کے ظاہری مسائل کو کتاب وسنت کے مطابق ادا کرنے کی تو تلقین کی ہی گئی ہے اس کے علاوہ نماز کے باطنی پہلو یعنی خشوع و خضوع، نماز کے ذریعے اللہ سے تعلق قائم کرنے ، نماز کے اذکاروادعیہ اور نماز کو سکون واطیمنان سے ادا کرنے کے بارے بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ عرصہ دراز ہوا کہ نماز کے ظاہری مسائل میں اختلاف کی وجہ سے ان کی اہمیت اور تاکید نماز پر لکھی جانے والی کتابوں میں زیادہ نمایاں ہو گئی تھی جس کے باعث نماز کا ایک اہم پہلو یعنی نماز کے ذریعے تقرب الی اللہ، محبت الہی اور ذکر الہی کا حصول نظروں سے اوجھل ہو گیا تھا۔مولانا کی اس کتاب کو پڑھ کر نماز کے مسائل کا علم تو ہوتا ہی ہے ، اس کے ساتھ نماز میں روحانیت اور خشوع وخضوع کا پہلو غالب کرنے کے طریقے بھی معلوم ہوتے ہیں۔
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے