ہمارے ہاں مذہبی جہالت کا غلبہ ہے اور عوام کی اکثریت میں صحیح اور غیر صحیح روایات میں تمیز کی صلاحیت نہیں ہے وہ بلا تحقیق ہر روایت کو حدیث سمجھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔زیر نظر کتاب کا مقصد تحریر یہ ہے کہ عوام میں پھیلی ہوئی ضعیف اور موضوع روایات کو صحیح احادیث سے الگ کیا جائے تاکہ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول یا فعل نہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب نہ ہو اور لوگ اسے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر اس پر عمل نہ کریں،کیونکہ صحیح حدیث دین ہے اور اس پر عمل کرنا واجب ہے جبکہ موضوع روایات نہ دین ہے اور نہ کلام رسول ۔بنا بریں ان پر عمل کرنا حرام ہے اسی طرح ضعیف روایت اصل کے اعتبار سے مشکوک ہوتی ہے اور دین کی بنیاد یقین پر ہے شک پر نہیں جس سے اجتناب ضروری ہے ۔فی زمانہ جبکہ بعض مذہب خروش عوام سے داد و تحسین اور مال وزر بٹورنے کے لیے موضوع ومنکر روایات بیان کر رہے ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید رہے گا اور کھرے کھوٹے میں تمیز کے لیے معتبر کسوٹی ثابت ہو گا۔(ط۔ا) اس کتاب موضوع اور منکر روایات حصہ دوم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
فی الحال کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے قارئین آن لائن مطالعہ نہیں کر پائیں گے۔ ہماری ٹیم اس مسئلے کے حل میں کوشاں ہے۔ ان شاءاللہ جلد ہی یہ فیچر بحال کر دیا جائے گا۔عارضی طور پر قارئین اس لنک پر جاکر مطالعہ کرسکتے ہیں
ٹیم کتاب و سنت ڈاٹ کام
بک مارک
تبصرہ جات
تبصرہ %s کیلئے: ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم
محترم جناب السلام علیکم
اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر تحقیق حدیث کے ٹیب میں موضوع اور منکر روایات کے موضوع پر تین کتابیں ہیں۔ لیکن جلد اول اور جلد سوم ایک ہی کتاب ہے۔۔ لینک ذیل میں دئیے گئے ہیں براہ مہربانی اپ ڈیٹ کر دیں۔