قرآن كريم اور شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم عربوں پر نازل ہوئی – ان لوگوں کی مادری زبان چونکہ عربی تھی لہذا انہیں احکامات الہی سمجھنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑا، لیکن جیسے جیسے دین اسلام کی اشاعت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور بہت سے عجمی لوگ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جو عربی زبان سے نابلد تھے لہذااہل علم اور زبان وادب کے ماہرین نے ایسے لوگوں کے لیے عربی کے ایسے قواعد کو مرتب کیا جن کی روشنی میں وہ عربی کوصحیح انداز میں پڑھ اور سمجھ سکیں-مختلف ادوار میں علم نحو وصرف پر بیشتر کتابیں منصہ شہود پر آئیں جن میں اپنے اپنے انداز میں عربی زبان کے قواعد کو سمجھانے کی کوشش کی گئی- زیر نظر کتاب میں مولانا ابونعمان بشیر صاحب نے علم الصرف کے قواعد کو انتہائی سادہ اور آسان انداز میں جمع کردیا ہے تاکہ ایک عام فہم شخص بھی اس سے استفادہ کرتے ہوئے عربی زبان کی تفہیم کر سکے
-
اپ ڈیٹاس کتاب کو کافی عرصہ پہلے اپلوڈ کیا گیا تھا۔ لیکن اس اپلوڈ کردہ پی ڈی ایف فائل میں صفحات کم تھے۔ جس کی نشاندہی ہمارے قارئین نے تبصرہ میں کی تھی۔ نیز چونکہ اصل کتاب کلرڈ ہے۔ اس کی بلیک اینڈ وائٹ اسکیننگ میں کوالٹی بہت خراب تھی۔ جسے کہ اس نئی اپ ڈیٹ میں دور کر دیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب مکمل بھی ہے اور کلرڈ بھی ہے، جس سے کمپیوٹر پر پڑھنے کا لطف یقیناً دوبالا ہو جائے گا نیز بعض اہم مقامات کی نشاندہی بھی کلرز سے کی گئی ہے ، جسے سمجھنا ممکن ہوگا۔ گزارش ہے کہ جو احباب یہ کتاب پہلے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، وہ بھی اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اگرچہ کلرز کی وجہ سے سائز کافی بڑھ گیا ہے۔ لیکن امید ہے کہ مذکورہ بالا خصوصیات کی بناء پر یہ زیادہ ناگوار محسوس نہ ہوگا۔
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
عرض ناشر
10
مقدمہ
13
سبق نمبر 1- علم صرف
17
سبق نمبر 2- فعل
18
سبق نمبر 3- فعل ماضی
20
سبق نمبر 4- فعل ماضی مجہول
24
سبق نمبر 5- فعل ماضی کی اقسام
27
سبق نمبر 6- فعل مضارع
30
سبق نمبر 7- فعل مضارع مجہول
33
سبق نمبر 8- فعل مضارع میں تبدیلیاں
36
سبق نمبر 9- فعل امر
41
سبق نمبر 10- فعل نہی
43
سبق نمبر 11- اعراب اور بناء
45
سبق نمبر 12- اعراب کی اقسام
46
سبق نمبر 13- اعراب کی علامات
47
سبق نمبر 14- اسم
50
سبق نمبر15- اسم فاعل
51
سبق نمبر 16- اسم مفعول
52
سبق نمبر 17- صفت مشبہ
55
سبق نمبر 18- اسم مبالغہ
59
سبق نمبر 19- اسم تفضیل
61
سبق نمبر 20- اسم آلہ
64
سبق نمبر 21- اسم ظرف
67
سبق نمبر 22- صرف صغیر
69
سبق نمبر 23- اسم و فعل کی ساخت اور ان کی اقسام
71
سبق نمبر 24- فعل کے اوزان
74
سبق نمبر 25- ثلاثی مزید فیہ کے ابواب
76
سبق نمبر 26- غیر ثلاثی مجر د کے افعال و اسمائے مشتقہ کی حرکات
79
سبق نمبر 27- ابو اب ثلاثی مزید فیہ
81
سبق نمبر 28- ثلاثی مزید فیہ اور رباعی کے دیگر قواعد