اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ وحی الہی یعنی کتاب وسنت کو زندگی کا دستور العمل بنایا جائے اور اسی کے مطابق اپنے عقیدہ وعمل کو ڈھالا جائے اس کے بالمقابل ارباب تقلید اپنے آئمہ وفقہاء کے اقوال وآراء او راجتہادات وفتاوی کی طرف دعوت دیتے ہیں خود ان کو بھی احساس ہے کہ ان کی دعوت میں قرآن وحدیث کو اولیت حاصل نہیں ہے اب بجائے اس کے کہ یہ اپنی اصلاح کریں اوراتباع سنت کو اپنانے کی فکر کریں اگر کوئی ان کو سمجھانے کی کوشش کرے ان کے عقائد واعمال کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے او رقرآن وسنت کی طرف رجوع کی ترغیب دے تو یہ اسی پہ سرچڑ ھ دوڑتے ہیں اور اس کے خلاف اپنے غیظ وغضب کا اظہار کرتےہیں ایسی ہی صورت حال مولانا محمد یوسف جے پوری رحمہ اللہ کی کتاب حقیقۃ الفقہ کے بارے میں دیکھنے میں آئی ہے کہ اس کے جواب میں اہل تقلید کے دیوبندی وبریلوی دھڑوں نے کتابیں لکھی ہیں جن میں علمی اور سنجیدہ اسلوب اپنان کے بجائے محض الزام تراشیوں اور دشنام طرازی سے کام لیا گیا ہے زیر نظر کتاب اسی طرح کی دوکتابوں کا جواب ہے جس مین انتہائی مدلل اور علمی طریق سے اہل حدیث کا دفاع کیا ہے اور ارباب تقلید کے استدلال قلعی گھوبی گئی ہے ۔
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
عرض ناشر
ش
خطبہ کتاب وتمہید
1
بریلوی جماعت اوربانی بریلوی جماعت کاتعارف
4
بریلوی مفتی جلال الدین امجدی اوران کی کتاب غیرمقلدوں کے فریب
5
سلفی کتاب حقیقۃ الفقہ اوربریلوی کتاب غیرمقلدوں کے فریب کازمانہ تصنیف
6
ایضاح وتنبیہ
7
حقیقۃ الفقہ کے پہلے مسئلہ پربریلوی ردوقدح کاتحقیقی جائزہ
7
اہل سنت اورمرحبئہ کاتعارف امام احمدبن حنبل کی زبانی
9
فرقہ حنفیہ بتصریح شیخ عبدالقادرجیلانی رحمہ اللہ مرجئہ ہے
11
شیخ جیلانی رحمہ اللہ کے بیان پربریلوی ردوقدح
11
شیخ جیلانی رحمہ اللہ کی عبارت میں فرقہ بریلویہ کی مغالطہ اندازی
13
تنبیہ بلیغ
15
شیخ جیلانی کابیان کردہ اپناعقیدہ اہل سنت
17
شیخ کاعقیدہ تھاکہ ایمان گھٹتابڑھتاہے
17
بہت ساری آیات واحادیث میں ایمان گھٹنے بڑھنے کی صراحت ہے
19
فرقہ بریلویہ بتصریح خویش غیرمقلدہے
20
ایمان میں کمی بیشی کاعقیدہ رکھنے والے صحابہ (حضرت عمیربن حبیب نظمی)
20
حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ ایمان میں کمی بیشی کاعقیدہ رکھتے تھے
21
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ایمان میں کمی بیشی کاعقیدہ رکھتے تھے
21
روایت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی تصحیح
22
حضرت جندب صحابی اوران کے ساتھی ایمان میں کمی بیشی کاعقیدہ رکھتے تھے
23
حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ پوری دنیاکے مومنوں کےایمان سے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کاایمان زیادہ سمجھتے تھے
24
فرقہ بریلویہ بتصریح خویش ایما ن میں کمی بیشی والے عقیدہ کامخالف ہے