|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیرہوگا
عربی کی طرف آپ کے ہاں اتنی توجہ دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی ۔اللہ تعالی آپ کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔دیگراداروں اورافراد کو بھی اسی طرح توفیق عطافرمائے۔
عربی زبان سکی تعلیم کے بارے میں ایک دو کتابوں کی نشاندہی کرتاہوں ممکن ہو تو وہ بھی اپنی سائٹ پر اپلوڈ کریں تاکہ شائقینِ عربی کی تسلی وتشفی ہو اور استفادہ کرسکیں۔
1۔ القواعد الاساسیۃ لدراسۃ الاردیۃ
2۔ معلم الانشاہ ہرتین حصے
3۔ آسان عربی گریمر ہرتین یا چہار حصے
ان میں سے آسان عربی گرامر نیٹ پر اپ لوڈ کیا جاچکا ہے ۔تلاش کرنے پر میرے خیال میں آسانی کے ساتھ آپ کو مل جائے گی ۔
معلم الانشا کا ایک حصہ کافی عرصہ پہلے ایک سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا تھا۔ لنک تلاش کرکے آپ کو ارسال کردوں گا۔
البتہ القواعد الاساسیۃ لدراسۃ الاردیۃ جو ڈاکٹر سمیر عبد الحمید ابراھیم کی تالیف ہے نہ پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے اور نہ انٹرنیٹ پر ۔ اگر اسے کوئی کمپیوٹرکی باریکیوں سے واقف بندہ خدا تصویری اور یونیکوڈ دونوں شکلوں میں اپ لوڈ کرے تو عربی زبان کی ایک عظیم خدمت ہوگی ۔اور اسے کوئی ادارہ طبع بھی کرے تو سونے پر سہاگہ ۔
ہاں معلم الانشا ( حصہ سوم ) کا لنک مل گیا۔نیچے درج کررہاہوں۔ http://www.al-mostafa.info/data/arabic/depot3/gap.php?file=i000081.pdf
میری دعائیں محبان عربی کے ساتھ ہیں ۔
عبید اللہ عبید جرنلسٹ اینڈ ٹرانسلیٹر
|
تحریر کردہ: عبیداللہ عبید مینگورہ سوات ہفتہ, 22 مئی 2010 1 |
|
RE: کتاب الصّرف جدید(اپ ڈیٹ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ طارق بھائی تاخیر کے لیے معذرت۔ میں نے آج کافی عرصے کے بعد اس سائٹ کو وزٹ کیا تو پتہ چلا کہ آپ انتظار میں ہیں، اور کہتے ہیں کہ انتظار موت سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔ اس لیے اب انتظار کی گھڑیاں ختم کرتے ہیں اور لیجیے نیچیے دیئے گئے کسی بھی ربط سے اپنا پسندیدہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرلیجئے۔ http://rs660.rapidshare.com/files/352228860/wafi.rar http://www.megaupload.com/?d=5V6FFIVR http://hotfile.com/dl/29035193/8a97e6b/wafi.rar.html http://www.2shared.com/file/11472398/65c052f0/wafi.html
|
تحریر کردہ: آزاد جمعرات, 01 اپریل 2010 1 |
|
آپ کا بہت شکریہ اگر آپ کو کوئی سائٹ معلوم(انگلش اینڈ عربی کی ڈکشنری) ہو تو بتا دیں۔
|
تحریر کردہ: طارق ہفتہ, 13 فروری 2010 0 |
|
RE: شکریہ!
السلام علیکم۔۔۔ یہ ویب سائٹ چیک کریں۔۔ اور سافٹ ویئر کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟؟
|
تحریر کردہ: آزاد جمعرات, 18 فروری 2010 0 |


















































