اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ دین،دین اسلام ہی ہے جسے تمام انبیاء نے مختلف لوگوں میں مختلف حالات کے ساتھ مختلف تعلیمات آسمانی کی صورت میں پہنچایا ہے۔اسی لیے قرآن کریم میں یہ ارشاد موجود ہے کہ ان الدین عنداللہ الاسلام کہ اللہ کے ہاں تو دین ،دین اسلام ہی ہے۔اصل کتاب عربی زبان میں الاصول الثلاثۃ وادلتہا کے نام سے جسے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر دارالسلام ریسرچ سنٹر نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔کتاب میں اصول اسلام کو پیش کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے اللہ تعالی کی معرفت کو مقدم رکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی ذات اور صفات کو ہر قسم کے شرک سے پاک سمجھا جائے ۔دوسرے نمبر پر دین اسلام کی معرفت کرائی گئی ہے اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کی معرفت کا بیان ہے کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی طرف سے عہد رسالت کو بخوبی سر انجام دیا اور دین اسلام کی معرفت کے لیے رسول اللہﷺ کی معرفت انتہائی ناگزیر ہے۔اور آخر میں عبادات میں سے سب سے اہم عبادت نماز کے بارے میں شاندار گفتگو کے ذریعے نماز کی اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔
رجسٹرڈ اراکین
ویب سائٹ پر زائرین کا ریکارڈ
![]() | آج............ | 501 |
![]() | کل............ | 1729 |
![]() | اس ہفتے............ | 10501 |
![]() | اس مہینے............ | 62594 |
![]() | کل تعداد............ | 432900 |


















































