’تفسیر قرطبی‘ ایک ایسا نام ہے جو گزشتہ آٹھ صدیوں سے اہل علم کے ہر طبقہ میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی جامعیت اور علمی وسعت کے پیش نظر اگر اسے مسلم سپین کی تہذیب و ثقافت کی درخشاں یادگار تالیف کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ کہنے کو تو یہ بھی قرآن کریم کے قانونی مطالعہ کی کتاب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مطالعہ قرآن کا قانونی پہلو ہو یا عام تفسیری انداز، تفسیر قرطبی علوم اسلامیہ کے تمام پہلوؤں پر ایک جامع دستاویز ہے۔ فقہ و اصول فقہ میں تمام مروجہ مکتب ہائے فکر کا تقابلی مطالعہ اس کا امتیاز ہے۔ اس طرح قانون دان طبقہ کے لیے یہ کتاب حوالہ کا درجہ رکھتی ہے، علما و محققین کے لیے علوم دینیہ کا دائرہ معارف ہے، خطبا اور واعظین کے لیے لا تعداد موضوعات کا خزینہ ہے اورذاکرین کے لیے فضائل و معارف کا مجموعہ ہے۔ اردودان طبقہ کی سہولت کے لیے اس کو اردو قالب میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمہ میں آسان اردو محاورہ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ احادیث کی تخریج حتی الامکان مستند کتب سے کی گئی ہے اور حسب ضرورت توضیحی حواشی کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کےتعلیمی مراحل اور علمی مقام کا ایک مربوط خاکہ ان کی اپنی تالیفات کے شواہد کے ساتھ شروع میں پیش کردیا گیا ہے۔ (ع۔ م)
نوٹ: محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
فہرست مضامین
پیش لفظ
رمز شناسائی
مقدمہ مولف
3
باب1۔قرآن کریم اور حاملین قرآن کے فضائل
9
باب2۔تلاوت قرآن مجید کی کیفیت وآداب
27
باب3۔علماء اور قراء کو ریاکاری پر تنبیہ
47
باب4۔حامل قرآن کے لیے ضروری ہدایات
55
باب5۔اعراب سیکھ کر تلاوت کرنے کے فضائل
61
باب6۔تفسیر قرآن مجید اور مفسرین کے فضائل
67
باب7۔حاملین قرآن کی پہچان
69
باب8۔تعظیم قرآن میں حاملین قرآن کی ذمہ داریاں
71
باب9۔مفسرین کے درجات اور تفسیر بالرائے پر وعید
81
باب10۔تفسیر قرآن مجید بذریعہ سنت
93
باب11۔کتاب وسنت کی تعلیم کا طریقہ اور سلف کی خصوصیات
allah rabbul-izzat ap tamam ahbab ko jazai khair ata farmay our ap se deen e haneef ki ye khidmat qabool frma kr isy hum sub ke lia sadqa e jaria banay - ameen -
allah rabbul izzat tamam musalmanon ko quran e majeed samjhnay our is pr amal karny ki toofeeq ata farmay = ameen = jazakum allah o khaira-