حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشین گوئی فرمائی تھی کہ امت میں فتنے پیدا ہوں گے فتنہ دراصل آزمائش کوکہتے ہیں آج ہم دیکھتے ہیں مسلم ممالک میں چہارسو عملی اور علمی فتنے پھیلے ہوئے اور ہر فرد بشر ان سے متأثر ہورہاہے عملی فتنوں میں زنا،شراب ،سودخوری ،رشوت ستانی ،بےحیائی ،عریانی ،رقص سرور،ظلم واستبداد،کذب وافتراء ،بدعہدی وبدمعاملگی وغیرہ شامل ہیں جبکہ علمی فتنوں میں باطنیت ،رافضیت الحادولادینیت اور استشراق وغیرہ قابل ذکرہیں یہ فتنے انتہائی خطرناک ہیں لیکن امت کی عظیم اکثریت ان میں گرفتارہے جوعملاً ان سے محفوظ ہیں ان پر بھی ان کےاثرات ضرور پڑتے ہیں ان پرفتن حالات میں اہل ایمان کے لیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے اور ان سنگینی وشدت سے کیونکر محفوظ رہا جاسکتا ہے یہی زیر نظر کتاب کاموضوع ہے جس کےمصنف عظیم عالم اور جلیل القدر محدث علامہ یوسف بنوری رحمہ اللہ ہیں جن کے علم واخلاص کی جھلک اس کتاب میں نمایاں نظر آتی ہے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے فتنوں سے بچنے کی تڑپ بھی پیدا ہوگی اور اس کاعملی راستہ بھی معلوم ہوگا -ان شاء اللہ اللہ عزوجل فاضل مؤلف کو جزائے خیر عطا فرمائے ان کی قبرکو نور سے بھر دے اور اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے- (آمین یارب العالمین)
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
حرف آغاز
5
عرض مرتب
7
فہرست
10
فتنے اور امت محمدیہ
15
امت مرحومہ اور فتنے
20
فتنوں کی اقسام
21
عملی فتنے
21
علمی فتنے
22
ان علمی وعملی فتنوں کا انسداد
23
تبلیغی جماعت کےذریعے علمی فتنوں کاانسداد ممکن نہیں
24
علمی وعملی فتنوں کےانسداد کے لیے ایک اصلاحی جماعت کی تأسیس