تمام کتب
نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے
| کتاب کا نام | نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے |
| مصنف | محمد بن ابراہیم الحریقی |
| مترجم | محمد تنویر عالم الندوی |
| ناشر | دار الاندلس،لاہور |
| صفحات | 39 |
نماز دین کاستون ہے اورعبادات میں بلندترین مقام رکھتی ہے ۔نماز جہاں رب تعالی کےساتھ سرگوشی اورمناجات کااحسن ذریعہ اورحق بندگی اداکرنے کاکامل طریقہ ہے وہاں مسلم معاشرے کے لیے اجتماعیت ونظم بندی کابہترین درس بھی ہے۔اس لیے محض نماز اداکرنانہیں بلکہ باجماعت نمازاداکرنافرض ہے۔اوراس سے غفلت اوربے پرواہی کرنانفاق کی علامت ہے ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہمانماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے کوپکاٹھکامنافق سمجھتے تھے ۔اہل ایمان میں سے کوئی انتہائی لاغربھی ہوتاتواسے دوآدمی سہارادےکرصف میں کھڑاکرتے اوروہ باجماعت نماز اداکرتے۔شرع میں باجماعت نماز کواکیلےشخص کی نماز کی نسبت ستائیس درجےافضل قراردیاگیاہے۔زیرنظرکتاب میں فاضل مؤلف نےقائین کی توجہ اسی بات کی طرف مبذول کرائی ہےکہ نماز باجماعت سےپیچھے رہنے والے لوگ یقیناً خسارے میں ہیں اوربہت بڑے اجروثواب سے محروم ہیں ۔تمام مسلمانوں کوانفرادی اوراجتماعی طورپراس کی فکرکرنی چاہیے اوراللہ تعالی سے دعابھی کرنی چاہیے کہ وہ ہم سب کواس فرض کی ادائیگی اورپابندی کی توفیق عطافرمائے ۔
| ||||||||||||||||||||||
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے