سیرت نگاری میں عالمی ایوارڈ یافتہ مصنف صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ کے قلم سے نبوت کی روشن روشن کرنوں سے منور اسوہ حسنہ کا خوبصورت تذکرہ۔۔۔الرحیق المختوم قدرے تفصیلی کاوش تھی۔ اس لئے فاضل مصنف نے تجلیات نبوت کے نام سے دینی مدارس اور ہائی اسکولوں کے طلبہ اور عامۃ المسلمین کے لیے ایک متوسط بلکہ قدرے مختصر کتاب تیار کی۔ واقعات سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصول دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ سیرت نگاری کے اس فن میں صحت واقعات کی تلاش میں یہ احتیاط اور ضبط لائق تحسین ہے۔ انہی مذکورہ خصوصیات کے باعث اس کتاب کا عربی ایڈیشن تو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں ایک نصابی کتاب کے بطور اختیار کر لیا گیا ہے۔ اس اہم کتاب کی اس تازہ طباعت میں قارئین کو حوالہ جات اور ان کے ماخذ کا براہ راست علم ہو جائے گا۔ یوں طلبائے مدارس اور عامۃ المسلمین کے لیے اردو زبان میں یہ سیرت کی پہلی مختصر مگر جامع کتاب ہے جس میں واقعات کی صحت کے ساتھ ان کی مکمل تخریج موجود ہے۔
تبصرہ


















































