ایسی ہستی جس پر آنکھیں بند کر کے اعتبار کیا جا سکے اور بلا تردد راہبر و راہنما تسلیم کیا جاسکے وہ ہستی حضرت محمد مصطفی ﷺکے علاوہ اور کون ہوسکتی ہے- آپ ﷺکی پوری زندگی ہر شخص کے لیے قابل تقلید نمونہ ہے- کتاب ہذا میں مولانا محمد عبدالجبار نے اسی رہبر و راہنما کی سیرت کے سچے موتیوں کو کتاب کے اندر سمیٹا ہے – ولادت سے لے کر وفات کے آخری دن تک پیش آنے والے چنیدہ واقعات کو عام فہم انداز میں سپرد قلم کرتے ہوئے حیات طیبہ کی ایک مختصرجھلک دکھائی گئی ہے- کتاب کا اسلوب بہت سادہ، رواں اور شگفتہ ہے جس سے قاری کی دلچسپی مطالعے میں شروع سے آخرت تک بر قرار رہتی ہےاس کا مطالعہ سیرت کا ایک ذوق پیدا کرتا ہے جو بالآخر حسن عمل کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے-