فیس بک تبصرہ جات

فیس بک کمنٹس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی تشہیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
کتب لائبریری متفرقات جادو کی حقیقت
منگل
19
جنوری
10
جادو کی حقیقت

 

آراء (2)
مشاہدات (12632)
تبصرہ جات (3)



تبصرہ جات
تبصرہ %s کیلئے: جادو کی حقیقت

محترم صلاح الدین خان صاحب!

جادو سے متعلق آپ کے نظریات قرآن وسنت کے بالکل خلاف ہیں، اگر اس موضوع پر دلائل کے ساتھ اصلاح کے غرض سے (مناظرہ نہیں) دسکشن کرنا چاہتے تو ہمارے محدث فورم کے درج ذیل لنک پر آجائیے۔

http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D9%86%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-162/%D8%AC%D8%A7%D8%AF%D9%88-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%AA-%D8%AC%D8%A7%D8%AF%D9%88-%D8%B3%DB%92%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%D9%85%D9%86%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%A7%D9%84%D8%AE%D8%B5%D9%88%D8%B5-%D8%AC%D9%85%D8%A7%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B4%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-8/


تحریر کردہ: انس نضر
11 نومبر 2011

0 |


تبصرہ %s کیلئے: جادو کی حقیقت

جادو یا سحر کے بارے میں درج ذیل سوالات اٹھتے ہیں:

  1. آخر کیا وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے آج تک جادو کے اثرات صرف عام لوگوں تک محدود دکھائے جاتے ہیں۔ جادو کی جو کچھ بھی تاثیر اس کتاب میں بیان کی گئی ہے اسے دنیا کے جابر حکمرانوں کے خلاف کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ اس کا تعلق محض زن و شو کے درمیان تفریق اور عام لوگوں پر اس کے اثرات کے تذکروں سے تو کتابیں سیاہ ہیں لیکن یہ کہیں دیکھنے کو نہ ملا کہ کسی چنکیز و ہلاکو، ہٹلر یا بش پر کوئی بھی مائی کا لال جادو نہ کرسکا کہ اس پر وہ اثرات مرتب ہوتے جو اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں؟
  2. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سحر سے متعلق جو روایت ہے وہ محل نظر ہے اور اگر وہ روایت صحیح بھی ہو تو اسے قرآن و سنت کے بنیادی فریم ورک میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ موسی علیہ السلام کے واقعے سے توہم پرست ذہنوں میں جادو کے اثرات کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ جادو یاجادو کے نام پر کاروبار کرنے والے وقتی طور پر بھلے ہی اپنے من مطابق تاثر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں لیکن اس سے کسی چیز کی ماہیت قلبی نہیں ہوتی جب کہ معجزہ سے چیزیں سچ مچ میں بدل جاتی ہیں۔ اور رہا وقتی اثرات کا معاملہ تو وہ ہم سب کے لئے آئے دن کا مشاہدہ ہے۔ ایک آدمی نارمل ہے لیکن جیسے ہی گالی کے کلمات سنتا ہے اس کا چہرہ لال اور منھ سے جھاگ نکلتے لگتا ہے۔ کیا اس تبدیلی کو جادو کہیں گے۔
  3. افسوس ناک بات یہ ہے کہ جادہ و سحر کو آپ جیسے ہی حقیقت مانتے ہیں پھر جادو و سحر کے نام پر خاندانوں میں رونما ہونے والے تفریق اور دشمنی کے واقعات کو کسی طرح کم نہیں کر سکتے۔ بہو نے شوہر پر جادو کردیا، ساس نے داماد پر جادو کروادیا  اور ایسے ہی توہم پرستانہ خیالات نے ہند و پاک کے نہ جانے کتنے گھرانوں کی زندگی تلخ کر رکھی ہے۔ اب اس کتاب میں قرآن و سنت سے خود ساختہ تصورات کے تحت جادو و سحر کو حقیقی بیان کرکے نہ معلوم کس اسلامی فکر کا اظہار کیا گیا ہے۔
  4. جادو و سحر کا تورذ بتانے سے وہ توہم پرستی تو ختم نہیں سکتی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوتا ہے جو نہ جانے کتنے گھرانوں کے لئے باعث فساد ہے۔
  5. نفسیاتی عوارض اورجادو و سحر کے اثرات کے درمیان فرق کیسے کریں گے یہ کتاب اس معاملے میں کچھ بھی رہنمائی نہیں کرتی اور کربھی نہیں سکتی کیوں کہ مصنف کا دماغ تو خود ہی خرافات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ایک سادہ سے نفسیاتی مسئلہ کو جادو و سحر کے نام پر جتنا پیچیدہ بنا دیا گیا ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
  6. مصنف نے انسائکلوپیڈیا کا حوالہ تو دیا لیکن اس کے اہم ریمارک کو نظر انداز کرگئے جس میں جادو یا سحر کے لئے 'مزعومہ کا لفط استعمال کی گیا ہے۔لکھا ہے کہ ایسا مانا جاتا ہے۔ بنگال کا کالا جادو اور کارو کمکھیا میں آدمی کو طوتا اور ہرن بنا کر رکھنے کی باتیں ہم لوگ بھی بچپن میں سنتے تھے۔ افسوس کہ مصنف بھی ایسی ہی خرافات کو جو جاہل عوام کی بد اعتقادی کے باعث رائج تھین صفحہ قرطاس کی زینت بخشی ہے۔ کیا بنگال یا آسام دور ہے وہان جاکر تو معلوم کر لیتے کہ ان سب خرافات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اب تو جادو سرکار کے گرگے بھی کھلے عام بیان کرتے ہیں کہ ہم جادو یا سحر نہیں کرتے بلکہ اپنے طرز تقریر اور ہاتھ کی صفائی سے کام لیتے ہیں۔
  7. افسوس کا مقام ہے کہ سلفی فکر کا علمبردار ہو کر بھی وہی بدعتی لوگوں کی خرافات کو قرآن وسنت کے حوالے سے سچ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


تحریر کردہ: محمد صلاح الدین خاں
09 نومبر 2011

-1 |


تبصرہ %s کیلئے: جادو کی حقیقت

خفیہ تبصرہ


تحریر کردہ: نیٹ رائیڈر
19 فروری 2011

2 |


نیا تبصرہ شامل کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
جواب پر الرٹ کریں
ریٹنگ پر الرٹ کریں
حفاظتی کوڈ:
تصویر میں دکھائے گئے حروف و اعداد یہاں لکھیں