حدیث اور علوم الحدیث
تحفہ حنفیہ بجواب تحفہ اہل حدیث
| کتاب کا نام | تحفہ حنفیہ بجواب تحفہ اہل حدیث |
| مصنف | ابوصہیب محمدداؤدارشد |
| ناشر | نعمانی کتب خانہ،لاہور |
| صفحات | 536 |
یہ کتاب دیوبندی عالم اسماعیل جھنگوی کی کتاب "تحفہ اہلحدیث" کے جواب میں تحریر کی گئی لاجواب تصنیف ہے۔ اسلام کو کتاب و سنت ہی میں منحصر سمجھنےوالوں ، اقوال ائمہ کو کتاب و سنت کی میزان میں پیش کر کے موافق کو قبول اور مخالف کو رد کر دینے والوں کو گمراہ اور باطل باور کرانا ناممکن ہے۔ اسی لئے اس طائفہ منصورہ کے خلاف خوب جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر کے لوگوں کو اس جماعت حقہ سے بد ظن کرنے اورنفرت دلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ کتنی ہی مثالیں موجود ہیں کہ کتاب و سنت کی حامل جماعت کی طرف ایسے ایسے غلط مسائل منسوب کئے جاتے رہے جن سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔ اور ستم بالائے ستم یہ بھی کہ علماء کی طرف سے ان منسوب کردہ جھوٹے مسائل سے علی الاعلان برات کے اظہار کے باوجود جھوٹ ہی کو بار بار دہرایا جاتا رہا۔ تاکہ یک طرفہ لٹریچر کا مطالعہ کرنے والوں کے دلوں میں یہ جھوٹ خوب پختہ ہو جائیں۔ تحفہ اہلحدیث نامی کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اپنے جھوٹ پر شاید دیوبندی مصنف بھی مطمئن نہیں تھے اسی لئے انہوں نے اپنا نام تک مجہول رکھا ہے۔ اور 96 صفحات کی مختصر کتاب میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دو جھوٹ باندھے ہیں۔ تفصیل زیر تبصرہ کتاب ہی میں ملاحظہ فرمائیں۔ جس میں فاضل مصنف نے جھنگوی صاحب کی طرف سے پیش کی جانےوالی جملہ خرافات اور کذبات کا خوب علمی و تحقیقی محاسبہ کیا ہے۔ اندھی تقلید کی بجائے تحقیق سے صراط مستقیم کی تلاش رکھنے والوں کیلئے یہ کتاب یقیناً ایک نادر تحفہ ہے۔
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ڈاؤن لوڈ سرور 1 | مکمل کتاب تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ کیلئے یہاں کلک کریں |
| ڈاؤن لوڈ سرور 3 | مکمل کتاب سرور 3 سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں رائٹ کلک کر کے Save Target As یا Save Link As پر کلک کریں۔ |
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی بھائی مصنف کا نام ٹھیک کردیا گیا ہے اللہ تعالی آپ لوگوں کو جزائے خیر دے۔آمین
|
تحریر کردہ: کلیم حیدر 11 مئی 2011 1 |
|
tanvir sahab ki bat durust h aap tashi karlen jazakallah
|
تحریر کردہ: hafiz shoaib salafi 10 مئی 2011 0 |