حضور نبی کریم ﷺکے اقوال، افعال اور آپ کے سامنے پیش آنے والے واقعات کو حدیث کا نام دیا جاتا ہے جو اصلاً اس کتاب کی توضیح وتشریح ہی ہے جو اللہ تعالی نے محمد رسول اللہ ﷺپر قرآن کریم کی صورت میں نازل فرمائی ہے- کتاب ہذا میں شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے انکار حدیث کا فتنہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے- فاضل مصنف نے کتاب کی دو ابواب میں تقسیم کی ہے پہلے باب میں حجیت حدیث اور دوسرے باب میں انکار حدیث کے عوامل ومحرکات بیان کرتے ہوئے ایسے تمام عناصر کا قلع قمع کیا ہے جو حدیث وسنت کے متعلق شبہات واعتراضات وارد کر کے اس کی تشریعی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ قرآن کی من مانی اور خانہ زاد تشریحات کے ذریعے اسلام کی اپنی خواہشات کے عین مطابق تشریح پیش کی جا سکے-
رجسٹرڈ اراکین
ویب سائٹ پر زائرین کا ریکارڈ
![]() | آج............ | 1123 |
![]() | کل............ | 1729 |
![]() | اس ہفتے............ | 11123 |
![]() | اس مہینے............ | 63216 |
![]() | کل تعداد............ | 433522 |


















































