رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور تقریرات کو سنت کا نام دیا جاتا ہے- یہ دین اسلام کا دوسرا ماخذ اور قرآن کریم کی کامل تفسیر ہے-لیکن مسلمانوں کےلیے اس کے احکامات کیسے واجب العمل ہیں؟ اور امت نے آئندہ نسلوں تک اسے محفوظ صورت میں منتقل کرنے کے لیے کیا معیارات تشکیل دئیے ہیں؟ یہ اور اس سے ملتے جلتے چند دیگر تصوارات اس کتاب کا بنیادی موضوع ہیں مصنف نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پہلے ابواب میں سنت کی تعریف اور رسول کی اتباع و اطاعت میں فرق بیان کرتے ہوئے وحی کی اقسام اور حجیت رسالت اور اس کے وسیع دائرہ اختیار پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے- جبکہ دیگر ابواب میں سنت کا درجہ استناد، تاریخ تدوین حدیث اور احادیث پر جرح وتعدیل جیسے موضوعات پر بحث کرتے ہوئے ان سے متعلق تمام شکوک و شبہات کے ازالے کی ایک کامیاب کوشش ہے-
تبصرہ
|
Assalamo 'alaikum MashaAllah yeh intihai aham aur qabil-e-sataish qadm hai. 'Ilm aur haq jahan se bhi mile qubul kiya jasakta hai.
|
تحریر کردہ: Ata پیر, 18 جنوری 2010 1 |


















































