شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو ان کے عقیدت مندوں نے بلادلیل ان کی طرف منسوب کر رکھا ہے۔ شیخ صاحب مجموعی طور پر عقیدہ سلف کے حامل ہیں اگرچہ ان کے کچھ تفردات ہیں، جس کا معاملہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ ’غنیۃ الطالبین‘ شیخ عبدالقادر جیلانی کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں انہوں نے متعدد فقہی مسائل پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ مبشر حسین لاہوری نے کیا ہے اور بعض فوائد کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تمام قرآنی آیات اور احادیث و آثار وغیرہ کی تخریج بھی قلمبند کی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نماز، روزہ، حج، زکوۃ، اذکار و ادعیہ اور فضائل اعمال وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
پیش لفظ
17
مقدمہ ازمصنف
51
ایمان واسلام کا بیان
53
زکوۃ کا بیان
62
روزوں کا بیان
67
حج کا بیان
71
آداب کا بیان
83
آداب دعا
129
آداب نکاح
140
تبلیغ دین اور وعظ ونصیحت کا بیان
151
اللہ رب العزت کا تعارف
155
ایمان اور اسلام میں فرق
171
محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں
195
گمراہ فرقوں کا بیان
211
قرآ ن وحدیث سےوعظ ونصحیت کی چندمثالیں
229
جنت اور جہنم کےبیان میں
317
جمعہ کی فضیلت کا بیان
451
فضائل رمضان
375
ہتفہ کے دنوں اور ایام بیض کے روزوں کے فضائل ووظائف
KIndly see this book page 448 to 449 it says that Hazt Umul Momineen Salama reports that Prophet s.a.w.s was crying only on the news of matryr of Hazt Hussain.rzt before it happens, So crying on Hussain is Sunnat of our Prophets s.a.w.s. on Page 449 reported by Abu Nasar that the day Imam Hussain Matyred 70 thousand angel landed at Karbala and they will be crying till day of judgement. Of course they were came only on the odrer of Allah Subhanahu Tala. So crying on Imam Hussain is Sunnat of Angel by the order of Allah Subhanahu, Last On page 448 after many years Abdul Malik found head of Imam Hussain rapped . If Yazid not responsible for the Matyr of Imam Hussain then why he was keeping Imam Hussain head as Trophy?