فقہ واجتہاد
احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں
| کتاب کا نام | احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں |
| مصنف | ابو الحسن مبشر احمد ربانی |
| نظرثانی | حافظ عبدالسلام بن محمد |
| ناشر | دار الاندلس،لاہور |
| صفحات | 790 |
یہ کتاب روز مرّہ کے مسائل سے متعلق فتاوٰی کا شاندار مجموعہ ہے جو محقق عالم ، فضیلۃ الشیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجلۃ الدعوۃ اور ہفت روزہ غزوہ میں سالہا سال سے شائع ہوتے رہے۔ ان دونوں مجلوں میں بکھرے ہوئے ان انمول موتیوں کا جامع مجموعہ اس کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ ہزارہا فتاوٰی جات سے انتخاب ہے۔ نیز ہر فتوٰی مدلل اور کتاب و سنت کے دلائل سے بھرپور ہے۔ اختلافی مسائل پر فریق مخالف کے شبہات پیش کر کے ان کا رد بھی کیا گیا ہے۔ روز مرہ زندگی کے مسائل سے متعلق یہ فتاوٰی بلاشبہ ہر فرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اسے خود بھی پڑھیں ، دوسروں تک بھی جیسے ممکن ہو پہنچائیں۔ نیز ہم اپنے قارئین سے پرزور التماس کرتے ہیں کہ یہ کتاب خود بھی خریدیں اور دیگر احباب کو بھی حسب استطاعت تحفہ کیجئے۔
ہم اس ویب سائٹ کے ذیلی فتاوٰی سیکشن پر تکنیکی نوعیت کے کام کا الحمدللہ آغاز کر چکے ہیں۔ اور یہ کتاب اس ضمن میں نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے کہ اسے یونی کوڈ میں ٹائپ کیا جائے۔ اگر ہمارے قارئین اس کتاب کی ٹائپنگ کے ضمن میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں تو ہم سے ذیل کے ای میل ایڈریس پر رابطہ فرمائیں:
webmaster (at) kitabosunnat.com
|
نوٹ فہرست فی الحال ٹائپ کی جا رہی ہے۔ تکمیل پر یہ پیغام حذف کر دیا جائے گا۔
|