حدیث جبریل میں اسلام اور ایمان کے ارکان الگ الگ بیان ہوئے ہیں جو اصل دین اور اسلام کے بنیادی اجزاء ہیں،دونوں ارکان کا چولی دامن کا ساتھ ہے کہ ایک یا دونوں کے انکار سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔اس جز میں اسلام کے وہ بنیادی ارکان کا بیان ہے۔جن کا جوارح سے تعلق ہے اور ان کا اہتمام ہر مسلمان پر لازم ہے۔اسلامی تعلیمات اور اسلام کے بنیادی اساس سے تعارف کے لحاظ سے یہ عقیدہ کی ابتدائی بہترین کتاب ہے ۔جس میں 1-توحید کی اقسام 2-ایمان بالرسول 3-نما ز کی پابندی اور اس کے احکام 4-زکوٰۃ کی ادائیگی اور اس کے بنیادی مسائل 5-رمضان کے روزوں کی فرضیت اور اس کے احکام 6-فرضیت حج اور اس کے احکام کا تفصیلی بیان ہے۔ یہ کتاب عوام الناس کی اصلاح اور عقیدہ کی درستگی کے اعتبار سے جامع کتاب ہے ،اس کا مطالعہ قارئین کے ایمان میں رسوخ اور اضافہ کا باعث ہوگا۔(ف۔ر)
نوٹ: محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں