عبادات
حج اورعمرہ کے مسائل
| کتاب کا نام | حج اورعمرہ کے مسائل |
| مصنف | محمد اقبال کیلانی |
| ناشر | حدیث پبلیکیشنز،لاہور |
| صفحات | 231 |
حج بلاشبہ ایک کثیر المقاصد اور کثیر الفوائد عبادت ہے۔ جس کے دینی و دنیاوی فوائد کا احاطہ بھی دشوار ہے۔ اسلامی تعلیمات کا شاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو جس کی تعلیم دورانِ حج بلا واسطہ یا بالواسطہ نہ دی گئی ہو۔ اتفاق و اتحاد کی تعلیم، قربانی و ایثار کی تعلیم، نظم و ضبط کی تعلیم، باہم و دگر مربوط رہنے کی تعلیم، دعوت و جہاد کی تعلیم، یکسوئی و یکجہتی کی تعلیم، مساوات اور مواخاۃ کی تعلیم، امن و سلامتی کی تعلیم، وحدت ملت کی تعلیم، رجوع الی اللہ کی تعلہیم، اتباع سنت اور عقیدہ توحید کی تعلیم۔۔
زیر تبصرہ کتاب تفہیم السنۃ سیریز کی دسویں کتاب ہے۔ جس میں حج و عمرہ کے جمیع مسائل کو کتاب و سنت کی روشنی میں محترم محمد اقبال کیلانی حفطہ اللہ نے اپنے مخصوص مدلل انداز میں بیان کیا ہے۔ احادیث کی تصحیح و تضعیف کیلئے زیادہ اعتماد شیخ البانی رحمہ اللہ کی تصانیف پر کیا گیا ہے۔ حج و عمرہ کے عملی و علمی مسائل پر جمیع تصنیف ہے۔ خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دیگر احباب کو بھی مطالعہ کی ترغیب دلائیں۔ خصوصاً چونکہ حج کے ایام بھی قریب ہی ہیں۔ کسی عازم حج کیلئے یہ کتاب ایک عمدہ تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ڈاؤن لوڈ سرور 1 | مکمل کتاب تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ کیلئے یہاں کلک کریں |
| ڈاؤن لوڈ سرور 3 | مکمل کتاب سرور 3 سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں رائٹ کلک کر کے Save Target As یا Save Link As پر کلک کریں۔ |
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے