اسلام کا معاشرتی نظام
خواتین اور شاپنگ
| کتاب کا نام | خواتین اور شاپنگ |
| مصنف | محمد اختر صدیق |
| ناشر | مکتبہ اسلامیہ،لاہور |
| صفحات | 32 |
الله تعالی نے جہاں مردو عورت کی ساخت الگ الگ بنائی ہے وہاں ان دونوں کا دائرہ کار بھی الگ الگ متعین کیاہے – گھر سے باہر کی ذمہ داری اگر مرد پر ہے تو گھر کے اندر کی ذمہ دار عورت ہے-عورت کا اصل مسکن تو گھر کی چار دیواری ہےالبتہ بعض ضرورتوں کے لیے کچھ حدود وقیود کا خیال رکھتے ہوئے گھر سے باہر نکلنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے -زیر نظر کتاب میں خواتین کے لیے شاپنگ اور خریداری کے سلسلے میں ایسے شرعی قوانین کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ملحوظ خاطر رکھ کر ہماری بہنیں اپنی عزت وآبرو کو محفوظ رکھتے ہوئے ضرورت زندگی کی اشیاء خرید سکتی ہیں-جن میں خواتین مردوں کے ساتھ بازارجائیں،پردہ کا اہتمام کریں،دکاندار سے بے باکانہ گفتگو سے احتراز کریں،زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاظ سے کام لیں،بازار کی چکا چوند میں نمازوں کو ضائع ہونے سے بچائیں، وغیرہ کو دلائل کی روشنی میں سپرد قلم کیا گیا ہے-کتاب کے آخر میں بازار جانے والوں کو ایک عظیم خوشخبری سنائی گئی ہے-
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ڈاؤن لوڈ سرور 1 | مکمل کتاب تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ کیلئے یہاں کلک کریں |
| ڈاؤن لوڈ سرور 3 | مکمل کتاب سرور 3 سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں رائٹ کلک کر کے Save Target As یا Save Link As پر کلک کریں۔ |
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے