یہ کتاب ہر طبقے کی عورتوں کیلئے چراغ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں مصنف نے سیرت کی وہ خامیاں اور کمزوریاں عیاں کی ہیں جن میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نہ صرف مبتلا ہے بلکہ اس کے اذیّت ناک نتائج بھی بھگت رہی ہے۔ "عیوب النساء" کے موضوع پر لکھی گئی یہ کتاب داعیانہ و دردمندانہ انداز میں لکھی گئی منفرد اسلوب کی حامل تحریر ہے۔ جو خواتین کیلئے یقیناً روشنی و رہبری کا سفیر ہے۔ نماز سے غافل، خرافات میں مبتلا، فیشن میں لت پت، توہم پرستی، شرک ، حسد، بغض، کینہ و کدورت، منافقت، غیبت، رقابت، غرور و تمکنت، فضول خرچی، دروغ گوئی، حرص و ہوس، جیسی برائیوں سمیت اخلاقی افلاس کی پوری طرح وضاحت کی گئی ہے۔ ان برائیوں کے ہولناک نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔ اور قرآن و سنت کی روشنی میں ان برائیوں سے چھٹکارے کے بہت آسان طریقے اور تعلیمات درج کی گئی ہیں۔ بلاشبہ عیوب النساء کے موضوع پر یہ ایک شاندار تصنیف ہے۔
رجسٹرڈ اراکین
ویب سائٹ پر زائرین کا ریکارڈ
![]() | آج............ | 1056 |
![]() | کل............ | 1729 |
![]() | اس ہفتے............ | 11057 |
![]() | اس مہینے............ | 63150 |
![]() | کل تعداد............ | 433455 |


















































