اسلام کا معاشرتی نظام
موسیقی روح کی غذا یا کہ سزا؟
| کتاب کا نام | موسیقی روح کی غذا یا کہ سزا؟ |
| مصنف | بشیر احمد عسکری |
| ناشر | شعبہ: نشرواشاعت جمیعت اہل حدیث |
| صفحات | 32 |
یہ کتاب موسیقی کی شرعی حیثیت کےاہم ترین موضوع پر مشتمل ہے جس میں کتاب وسنت کی روشنی میں سلف کےفہم کے مطابق موسیقی کوکلی طور پر حرام ثابت کیا گیا ہےتاکہ آئے روز میڈیا پر موسیقی سے متعلقہ ہونے والے مذاکروں سے پیدا ہونے والے شکوک وشبہات میں پڑنے کےبجائے کتاب وسنت کے واضح دلائل اور علما ء امت کے فیصلوں کے مطابق اس شیطانی فعل سے مکمل اجتناب کیاجائے تاکہ ہمارے قلوب ایمان کی دولت سے مالا مال ہوجائیں ۔ مؤلف نے بہت عمدگی سے کتاب کوترتیب دیا ہے جس میں سب سے پہلے قرآن کریم کی آیات مبارکہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور پھر صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اور علماء امت کے اقوال باحوالہ نقل کئے ہیں جن سے موسیقی کی حرمت مبیّن ہو جاتی ہے۔
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے