حدیث اور علوم الحدیث
شروحات حدیث
شرح حدیث جبریل
| کتاب کا نام | شرح حدیث جبریل |
| مصنف | الشیخ عبدالمحسن العباد |
| مترجم | حافظ زبیر علی زئی |
| ترتیب و تخریج | حافظ زبیر علی زئی |
| ناشر | مکتبہ اسلامیہ،لاہور |
| صفحات | 142 |
یہ کتاب دراصل الشیخ عبدالمحسن العباد کی تالیف ہے۔ جسے اردو ترجمہ کے قالب میں محقق العصر الشیخ الحافظ زبیر علی زئی نے ڈھالا ہے۔ یہ دراصل حدیث جبریل، کہ جس میں اسلام، ایمان اور احسان کا بیان ہے اور جس کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے یہ جبریل تھے جو تمہارے پاس تمہارا دین سکھانے آئے تھے، کی مستقل شرح ہے۔ علماء کی ایک جماعت سے اس حدیث کی بڑی شان منقول ہے۔ یہ حدیث ظاہری و باطنی عبادات کی تمام شروط کی شرح پر مشتمل ہے۔ نیز اس حدیث میں علوم، آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں۔ بعض علماء تو اس حدیث کو ام السنۃ کی طرح کہتے ہیں یعنی سنت کی ماں۔ کیونکہ اس نے علم سنت کے بنیادی جملے اکٹھے کر لئے ہیں۔
| ڈاؤن لوڈ سرور 1 | مکمل کتاب تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ کیلئے یہاں کلک کریں |
| ڈاؤن لوڈ سرور 3 | مکمل کتاب سرور 3 سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں رائٹ کلک کر کے Save Target As یا Save Link As پر کلک کریں۔ |
|
In the complicated world we live in, it's good to find silmpe solutions.
|
تحریر کردہ: Nibby 21 جنوری 2012 0 |