قرآن اور علوم القرآن
قرآنیات
قرآن کا مطلوب انسان
| کتاب کا نام | قرآن کا مطلوب انسان |
| مصنف | وحید الدین خاں |
| ناشر | مکتبہ الرسالہ،نئی دہلی |
| صفحات | 80 |
قرآن کریم اللہ تعالی کی کلام ہے اور اس کا یہ معجزہ ہے کہ اس جیسی کلام کرنا کسی کے اختیار میں نہیں-قرآن کریم اللہ تعالی نے انسان کی راہنمائی کےلیے نازل فرمایا اور اس کے احکامات پر عمل کو لازمی قرار دیا جس سے انسانی دنیا وآخرت کی کامیابی کو سمو دیا-مذکورہ کتاب مولانا وحید الدین خاں کے مختلف دروس وتقاریر کو کتابی شکل میں ڈھالا گیا ہے-چونکہ مختلف مقامات پر دیے جانے والے دروس کے مابین موضوع کا اشتراک موجود تھا تو اس لیے اس کو کتابی میں شکل میں پیش کر دیا گیا ہے-مصنف نے قرآن کریم کی روشنی میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم مخاطب اصل میں انسان ہے-اس لیے مصنف نے جن چیزوں کو بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:1-قرآن کا مطلوب اصل میں انسان ہے2-مومن کی عملی زندگی کیسی ہونی چاہیے3-انسانی زندگی بامقصد ہونی چاہیے4-خدمت دین میں کون کون سی مشکلات آتی ہیں5-اور ان مشکلات کی صورت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے-
------------------------------------------------------------------------
مصنف مولانا وحید الدین خاں علماء کے ہاں ایک متنازع شخصیت سمجھی جاتی ہیں اس لیے ادارہ کا مصنف کے جمیع نظریات سے اتفاق نہیں،ہاں ادارہ جہاں یہ سمجھے گا کہ اس موضوع میں قرآن وسنت اور اسلاف کےنظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے گفتگو کی گئی صرف اسی موضوع کو پیش کیا جائے گا-کسی بھی کتاب کو پیش کرنے کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ ادارہ کسی بھی مصنف کے جمیع افکار ونظریات سے اتفاق رکھتا ہے بلکہ جس کو پیش کیا جائے گا صرف اسی حد تک اتفاق ہو گا-قارئین نوٹ فرما لیں -
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ڈاؤن لوڈ سرور 1 | مکمل کتاب تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ کیلئے یہاں کلک کریں |
| ڈاؤن لوڈ سرور 3 | مکمل کتاب سرور 3 سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں رائٹ کلک کر کے Save Target As یا Save Link As پر کلک کریں۔ |
اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے