فیس بک تبصرہ جات

فیس بک کمنٹس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی تشہیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
کتب لائبریری متفرقات
کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز - متفرقات

زمرہ جات(کیٹگریز) کی فہرست

دیگر مہینے (1)
خطبات (6)
متفرق مقالات (2)

مصنف ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید
Click to Enlarge Picture
روزِ اوّل سے ہی حق و باطل کا معرکہ چلا آرہا ہے۔ دین اسلام کی دعوت و تبلیغ، درحقیقت حق کی طرف دعوت ہے اور دین غیر اسلام کی دعوت، در حقیقت شیطان لعین کے مذموم مقاصد کی تکمیل اور باطل کا ایک مظہر ہے۔ دینِ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ہمیشہ ناکام و نامراد ہوئے ہیں۔ اگر دین اسلام کی دعوت و تبلیغ


مصنف شیخ محمد بن عبداللہ السبیل
Click to Enlarge Picture
دعوت واصلاح دین حنیف کا بنیادی شعبہ ہے ، جس کا احیاء استحکام دین اور اسلامی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔دین  اسلام سے وابستہ افراد کی اصلاح اور شرعی مسائل سے آگاہی کے لیے مختلف اوقات اور مواقع پر دروس مشروع ہیں ،لیکن اصلاحی نکتہ نظر سے خطبہ جمعہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔جو عوام کی عقائید


مصنف علامہ ابن سیرین
Click to Enlarge Picture
خواب اور ان کی تعبیر پر ،دین اسلام نے بحث کی ہے۔کتاب و سنت کی متعدد نصوص اس کے وجود اور اسکی حقیقت پر شاہد ہیں۔خوابوں کے وجود کا ہی انکار کر دینا ،یا خوابوں کی بنیاد پر شرعی نصوص کا انکار کر دینا،ہر دو نقطہ ہائے نگاہ افراط و تفریط کا شکار ہیں اور اسلامی نقطہ نگاہ سے کوسو ں دور ہیں۔اس بات میں کوئی


مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی
Click to Enlarge Picture
اسلام معتدل دین ہے ، جو افراط و تفریط، غلو اور مبالغہ آرائی سے پاک ہے۔اعتدال پسندی ہی کی وجہ سے امت مسلمہ کو بہترین امت قرار دیا گیاہے،سو اہل اسلام کو دین سے شدید وابستہ رہنے اور کتاب و سنت کی تعلیمات سے جڑے رہنے کاپابند کیا  گیاہے۔نیز اہل کتاب کی طرح دین میں غلو اور مبالغہ آرائی سے منع کیاہے


مصنف محمد عبدالہادی المصری
Click to Enlarge Picture
دین اسلا م کا اصل ماخذ  کتاب و سنت ہے، جس کے اہتمام کی خاص تاکید ہے  اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سمیت تمام امتیوں کوہر دورمیں کتاب وسنت سے شدید وابستگی کی تلقین کی گئی ہے-نبی کریمﷺنے ان الہامی تعلیمات پر عمل  اور ان پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کودین  کی بقا سے  تعبیر کیاہے، اور ان سے بے


مصنف حافظ صلاح الدین یوسف
Click to Enlarge Picture
اسلامی نقطہ نگاہ میں تمام اوقات اور تمام مہینے مقدس ومحترم ہیں۔اور ہر مسلمان پر ان کی تعظیم واحترام واجب ہے۔مختلف اوقات اور مہینوں کو منحوس قرار دینا تعلیمات اسلامیہ سے دوری کا نتیجہ اور باطل نظریات کا شاخسانہ ہے ۔کتاب وسنت میں مختلف مہینوں کے فضائل ومناقب بیان ہیں۔جو کتب احادیث میں منتشر تھے انہیں


مصنف عبدالمنان راسخ
Click to Enlarge Picture
خطابت دعوت دین کا اہم ذریعہ اور عوام الناس  کو دین کا پابند بنانے کا بہترین محرک ہے۔لہذا داعی کےلیے لازم ہے کہ وہ اوصاف خطابت سے کما حقہ بہرہ ور ہو اور لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کا خاص ملکہ رکھتا ہو۔ماضی وحال میں جتنے بھی اچھے خطیب ہوئے ہیں ان کا اچھا خاصہ حلقہ اثر بھی ہے اور باعمل وباکردار خطبا کے


مصنف ملا عبدالسلام ضعیف
Click to Enlarge Picture
ملا عبدالسلام ضعیف طالبان دور حکومت میں پاکستان میں افغان سفیر تھے ،لیکن  نائن الیون کے بعد طالبان کے حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی پاکستانی حکمرانوں نے بغیرتی کا لبادہ اوڑھا،شرم وحیا کی چادر تار تار کی اور سفلت اور کمینگی کے اس درجہ کو جا پہنچے کہ ڈالروں کی خاطر اپنے ہی ہم دین وہم وطن افراد کی بیوپاری


مصنف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
Click to Enlarge Picture
زادالخطیب معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کی معرکہ آر اء تالیف ہے۔جس میں انہوں نے علماء وخطباء کے لیے بیش قیمت تقریری مواد جمع کر دیا ہے اور حتی الامکان احادیث صحیحہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام الناس تک صحیح وٹھوس احکام کی رسائی ہو۔عام خطبات موضوع وضعیف قصوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن اس


مصنف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
Click to Enlarge Picture
زادالخطیب معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کی معرکہ آر اء تالیف ہے۔جس میں انہوں نے علماء وخطباء کے لیے بیش قیمت تقریری مواد جمع کر دیا ہے اور حتی الامکان احادیث صحیحہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام الناس تک صحیح وٹھوس احکام کی رسائی ہو۔عام خطبات موضوع وضعیف قصوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن


مصنف ابو الکلام آزاد
Click to Enlarge Picture
مولانا ابوالکلام آزاد کو اللہ تعالیٰ نے تحریر و تقریر کی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال کیا۔ اس کا ایک سرسری اندازہ اس سے کیجئے کہ مولانا نے پندہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ ’لسان الصدق‘ جاری کیا جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بہت تعریف کی۔ مولانا موصوف بیک وقت عمدہ انشا پرداز، جادو بیان خطیب، بے


مصنف امانوئل کانٹ
Click to Enlarge Picture
کانٹ اور اس کی مشہور و معروف زیر مطالعہ کتاب ’تنقید عقل محض‘ کو جو اہمیت جدید فلسفے میں حاصل ہے اسے اہل نظر بخوبی جانتے ہیں۔ اس میں فلسفے کے سب اہم مسئلہ یعنی نظریہ علم کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ لیکن یہ کتاب جس قدر اہم ہے اسی قدر مشکل ہے اس لیے کہ ایک تو موضوع کافی ادق ہے دوسرا کانٹ کا اسلوب بیان


مصنف ابو الحسن مبشر احمد ربانی
Click to Enlarge Picture
اسلامی احکام میں افہام وتفہیم اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔حدیث پاک کی رو سے اللہ رب العزت جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ رکھتے ہیں ،اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں ۔(بخاری)یہ امر بھی طے شدہ ہے کہ اسلامی احکام کی اساس اولین قرآن وحدیث یعنی وحی الہیٰ ہے،لہذا اسی سے مسائل کا حل تلاش


مصنف ابو الکلام آزاد
Click to Enlarge Picture
مولانا ابو الکلام آزاد بر صغیر کے جلیل القدر عالم اور عظیم قائد تھے جنہیں بجا طور پر ’امام الہند‘کے پرشکوہ لقب سے نوازا گیاہے۔زیر نظر کتاب  ندوۃ العلما کے رسالے’الندوۃ‘میں چھپنے والے چند مضامین کا مجموعہ ہے ۔اس میں پانچ مضامین شامل ہیں جو اپنے مندرجات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور آج


مصنف ہارون یحی
Click to Enlarge Picture

الحاد، لادینیت اور انکار خدا اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے جس کی بنیاد اہل سائنس نے مغرب میں رکھ دی ہے۔ ہارون یحی جمہوریہ ترکی کے ایک نامور قلم کار ہیں اور وہ اپنی تحریروں میں جدید مادہ پرستانہ افکار اور نظریات کا شدت سے رد کرتے ہیں۔ ہارون یحی کے خیال میں سائنس اور یہودیوں کی فری میسنز تحریکوں نے




موجودہ صفحہ 1 اور کل صفحات 2