فیس بک تبصرہ جات

فیس بک کمنٹس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی تشہیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
کتب لائبریری مصنفین عبدالوکیل ناصر
عبدالوکیل ناصر
جمعہ, 29 اکتوبر 2010
نام عبدالوکیل ناصر
حالات زندگی

مولانا عبدالوکیل ناصر

 

موصوف کے والد بھی عالم دین ہیں، برادری راجپوت جوئیہ (پنجابی فیملی) سے تعلق ہے۔کراچی میں 1978-08-04  میں پیدا ہوئے، دنیاوی تعلیم میڑک سائینس جبکہ دینی تعلیم جامعہ ستاریہ ، جامعہ ابی بکر اور جامعہ دراسات کراچی سے حاصل کی۔

شھادۃ الثانویہ جامعہ ابی بکر سے اور شھادۃ العالیہ جامعہ دراسات سے امتیازی درجہ سے حاصل کی۔ ادیب عربی اور وفاق المدارس السلفیہ کی اسناد بھی درجہ امتیاز سے حاصل کیں۔ مزید تعلیم کی خواہش چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ یا کہیں اور نہ جاسکے، سر فہرست وجہ دعوت و تبلیغ میں مصروفیت تھی۔

 

خدمات و زمہ داریاں:

نائب مدیر مدرسہ اسمٰعیل نینی تال والہ برنس روڈ اور ادارہ فروغ قرآن و سنت جہانگیر آباد کراچی، خطیب مسجد ابراہیم اھلحدیث جہانگیر آباد ، معاون لجنۃ الافتاء السلفیہ (اھل حدیث فتویٰ کمیٹی)، ہفت روزہ حدیبیہ کراچی میں دینی مسائل کے جوابات لکھتے ہیں۔  درس نظامی تدریس کی پیشکش ہے مگر مصروفیت کی بنا پر قبول کرنے سے قاصر ہیں۔

 

کراچی اور اندرون سندھ دروس و محاضرات، تحریری میدان میں مسئلہ رویت ھلال اور باطل نظریات میں غامدی پر مستقل کتابیں، چھوٹے اصلاحی کتابچے بھی لکھے جو تقریباً بارہ یا پندرہ کی تعداد میں ہیں۔ ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان کی شائع ہونے والی ہر بڑی اور چھوٹی کتاب پر نظر ثانی ، حوالہ جات کی تحقیق اور ضمیمہ یا تعلیقات وغیرہ لکھنابھی زمہ داریوں میں شامل ہے۔بسا اوقات فتویٰ بھی لکھنا پڑ جاتا ہے۔

 

تصنیفی خدمات:

آئینہ غامدیت، اصول اصلاحی اور اصول غامدی کا تحقیقی جائزہ، حقیقت اختلاف مطالع و مسئلہ رویت ھلال، ابو خالد المدنی کی کتاب امراۃ القرآن کا تحقیقی جائزہ

 

معروف مضامین:

1۔    کیااجتماعی دعا کی ہر صورت منع ہے؟ 2۔ کیا پانی پر دم کرنا جائز ہے؟     3۔ طاہر القادری کی کتاب میں میلاد النبی ﷺ منانے کے دلائل کا جائزہ  ۔4۔ حرمت متعہ حقیقت کیا ہے؟ 5۔ حدیث قرطاس موجب طعن عمر رضی اللہ عنہ نہیں۔ یہ تمام مضامین  قلمی نام عون سلفی سے حدیبیہ میں شائع شدہ ہیں۔  ایک مضمون ابولھب کا لونڈی آزاد کرنا۔۔تحقیق۔ صحیفہ اھلحدیث میں شائع ہوا ہے۔   مسئلہ ارسال الیدین فی الصلاۃ اور مسئلہ طلاق پر مواد جمع کیا ہے جو غیر مطبوع ہے۔

 

 

تصانیف
avatar

تحریر کردہ: FUmB_admin
 
آراء: 0
تبصرہ جات: 0
مشاہدات: 1395
پسند کردہ: 0
ٹیگز: ٹیگز شامل کریں


تبصرہ جات

اس مضمون پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

تبصرہ کرنے میں پہل کیجئے

نیا تبصرہ شامل کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
اٹیچمنٹ
تبصرہ چھپائیں
جواب پر الرٹ کریں
ریٹنگ پر الرٹ کریں
حفاظتی کوڈ:
تصویر میں دکھائے گئے حروف و اعداد یہاں لکھیں
 
 

وزٹرز کے اعداد و شمار

آج4160
کل5372
اس ہفتے13932
اس ماہ112175
کل تعداد5190385

رجسٹرڈ اراکین



فیس بک سے لاگ ان کریں

آن لائن مہمان

ہمارے ہاں 726 مہمان آن لائن ہیں