| جمعیۃ إحیاء التراث الإسلامی،کویت |
جمعہ, 29 اکتوبر 2010
|
|
||||||||||||||||
|
0 + | - |
تحریر کردہ: محمد شاہ جمال ندوی On:
21 جون 2011
مکرمی جناب ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا۔ "جمیۃ إحیاء التراث الإسلامی" کے سائٹ پر آپ کی کتابوں کی فہرست نیز تفصیلات دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ آپ کو خوشی ہوگی کہ آپ نے اپنے جو مضامین شیخ مطیع الرحمن مدنی کے حوالے کیے تھے وہ مجلہ "پیام توحید" کے شماروں میں پابندی سے شائع ہو رہے ہیں۔ اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ رسالہ اب جنوری ۲۰۱۱ سے PDF اور HTML دونوں فارمیٹ میں یعنی ایم ایس ورڈ میں کمپوزنگ ہو کر شائع ہو رہا ہے اور عنقریب تمام اردو حلقوں نیز آپ جیسے ذی علم وبصیرت حضرات بھی www.payametauheed.org پر مکمل پڑھ سکیں گے اور کاپی بھی کر سکیں گے۔ ناچیز جس ادارہ "مرکز الثقافۃ الإسلامیۃ" کی سرپرستی کر رہا ہے، الحمد للہ وہ بحسن وخوبی چل رہا ہے اور اس کے تحت تعلیمی وتربیتی ادارے کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ آپ حضرات سے ترقی کے لیے دعا اور دوا کی دردمندانہ درخواست کی جاتی ہے۔ جمعیۃ کے ویب پر جو کتابیں دستیاب ہیں (یا نہیں بھی لیکن ہونی چاہئے)اگر ایم ایس ورڈ میں کمپوز ہو کر جمعیہ کے ویب سائٹ کے ذریعہ عام کیا جائے تو ان کی افادیت دو چند ہو جائے گی۔ دعا گو محمد شاہ جمال ندوی مدیر اعزازی، مجلہ "پیام توحید" نئی دہلی |