#6472

مصنف : سلمیٰ کوکب

مشاہدات : 21491

آسان تجوید

  • صفحات: 76
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3040 (PKR)
(ہفتہ 04 ستمبر 2021ء) ناشر : ایشین ٹریڈرز لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبرز  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ آسان تجوید‘‘سلمیٰ کوکب صاحبہ (پرنسپل النور قرآن مرکز، اعظم گارڈن ،لاہور ) کی مرتب شدہ ہے۔مرتبہ نے اسے مرتب کرنے  میں  عام فہم  اسلوب اختیار کیا ہے۔باتصویر بنا کر  اس کو مزید سہل اور دلچسپ بنادیا گیا ہے ملتی جلتی آوازوں والے حروف کی ادائیگی ومشق اور تجوید کے ضروری مسائل وقواعدپر مشتمل یہ  مختصر کتاب طلبہ وطالبات  اور عام مسلمانوں کو تجوید القرآن سکھانے کےلیے آسان اور باتصویر کتاب ہے۔مشہور مبلغ  اور  مصلح  حافظ محمد یحییٰ عزیز  میرمحمدی  رحمہ اللہ نے اس کتاب  کے متعلق اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے’’رسالہ آسان تجوید کا مطالعہ کیا  مصنفہ نےبچوں کی نفسیات کا بھی خیال رکھا ہے اور آسان بنانے کے لیے بڑی محنت کی ہے‘‘اللہ تعالیٰ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

علم  التجوبد کی اہمیت

5

ابتدائی ہدایات

10

دانتوں کا نقشہ

11

حروفِ تہجی

12

بترتیب مخارج- حروف کی مشق

14

نظم

15

مَخَارِج

16

حَرکات یعنی زَبر ، زیر اور پیش کی ادائیگی

22

تنوین ، نونِ تنوین، شد اور جزم

23

حروفِ مدہ، حروف لین، ہمزہ اور الف

25

حروف قلقلہ اور حروف صفیرہ کی ادائیگی

29

موٹے پڑھے جانے والے کل حروف دس (10) ہیں

30

الف اور لام کو موٹا و باریک پڑھنے کا قاعدہ

31

’’را‘‘ کو موٹا اور باریک پڑھنے کے قاعدے

33

ملتی جلتی آوازوں والے حروف اور ان کی مشق

35

مد یعنی کھینچ کر پڑھنے کے قاعدے

41

شد کی ادائیگی اور اس کی مشق

44

حروفِ قمری اور حروفِ شمسی

45

غنہ یعنی گنگنی آواز کے ساتھ پڑھنے کے قاعدے

47

نون ساکن اورتنوین کے چار حال ہیں

48

میم ساکن کے تین حال ہیں

52

رُمُوزِ اوقاف

53

حروفِ موقوف علیہ

54

حروفِ مقطعات کی ادائیگی

55

علامات اور بعض ضروری فوائد

56

زائد الف بموافق رسم الخط قران کریم

60

سجدہ تلاوت

62

آدابِ تلاوت

65

مختلف آیات کے جوابات

66

مخارج (تعریف حرف کے نکلنے کی جگہ)

70

مدّ کے قاعدے

73

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29496
  • اس ہفتے کے قارئین 459145
  • اس ماہ کے قارئین 1082853
  • کل قارئین112690181
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست