القرآن الکریم معلم التجوید تجوید قرآن مجید(7076#)

مختلف اہل علم
دار السلام، لاہور
631
15775 (PKR)
21.7 MB

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فن تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہےعلم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں    جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔حتیٰ کہ اب  تجویدی  مصاحف    نے  قرآن مجید کو تجوید سے پڑھنا مزید آسان کردیا ہے۔ زیر نظر’’ القرآن الکریم معلم التجوید ؍تجوید قرآن مجید ‘‘ دار السلام کا مطبوعہ ہے ۔اس قرآ ن مجید میں جداجدا رنگ اختیار کر کے ایک  مختلف اور جدید اسلوب اختیار کیا  گیا ہے۔ اور تجوید کے بنیادی قواعد کی تعریفیں الگ لکھ دی گئی ہیں تاکہ رنگوں سے بھر پور  استفادے کےلیے ان سے بآسانی مدد مل سکے ۔دارالسلام  نے  ماہر مجود شیوخ کی زیر نگرانی قرآن مجید  کو تجویدی قواعد کے مطابق رنگوں سےمزین    کر کے عوام الناس کےسامنے پیش   کرنے  کی  بھر پور کوشش  کی ہےاللہ تعالیٰ  اس  تجوید قرآن مجید کی اشاعت میں شامل تمام احباب کی جہود کوقبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 2296
  • اس ہفتے کے قارئین: 6453
  • اس ماہ کے قارئین: 30981
  • کل قارئین : 47104521

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں