اربعین ارکان ایمان ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 20 )(8008#)

ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
73
1825 (PKR)
3.3 MB

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر 1: اللہ کے وجود پر ایمان لانا

15

فصل نمبر2: اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان لانا

17

فصل نمبر3: اللہ تعالیٰ کی الوہیت پرایمان لانا

20

فصل نمبر4: اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان لانا

21

فرشتوں پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر1: فرشتوں کے وجود پر ایمان لانا

25

فصل نمبر2: فرشتوں کے ناموں پر ایمان لانا

27

فصل نمبر 3: فرشتوں کی صفات پر ایمان لانا

28

فصل نمبر 4: فرشتوں کے اعمال پر ایمان لانا

29

اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر1: اللہ تعالیٰ کی کتابوں کے نزول پر ایمان لانا

31

فصل نمبر2: کتابوں کے ناموں پر ایمان لانا

33

فصل نمبر 3: ان کتابوں کی اخبار کی تصدیق کرنا

35

فصل نمبر4: ان کتابوں کےغیر منسوخہ احکام پر عمل کرنا

37

اللہ تعالیٰ کے رسولوں پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر1: رسولوں کی رسالت پر ایمان لانا

40

فصل نمبر2: رسولوں کے ناموں پر ایمان لانا

44

فصل نمبر3: رسولوں کی اخبار کی تصدیق کرنا

46

فصل نمبر 4: رسولوں میں جو رسول ہماری طرف مبعوث ہوئے

49

قیامت کے دن پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر1: یوم بعث پر ایمان لانا

53

فصل نمبر2: حساب وجزاء پر ایمان لانا

55

فصل نمبر3: جنت اور جہنم پر ایمان لانا

58

تقدیر پر ایمان لانے کا بیان

فصل نمبر1: تمام اشیاء کےبارے میں اللہ تعالیٰ کا علم

62

فصل نمبر2: تمام اشیاء کی کتابت

63

فصل نمبر3: اشیاء کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی مشیئت

65

فصل نمبر4: اشیاء کی تخلیق ( پیدا کرنا)

66

فصل نمبر5: قدریہ کی مذمت کا بیان

67

فصل نمبر6: تقدیر کی اہمیت کا بیان

67

فہرست آیات قرآنیہ

41

فہرست احادیث نبویہ

43

مراجع و مصادر

45

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 2020
  • اس ہفتے کے قارئین: 10554
  • اس ماہ کے قارئین: 29847
  • کل قارئین : 47770709

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں