پیارے بچوں کے لیے 60 سنہری احادیث(8027#)

عبد المالک مجاہد
دار السلام، لاہور
29
725 (PKR)
5.1 MB

اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔ اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کےبارے  میں بہت سہانے خواب دیکھتے ہیں اور اپنا مال ودولت  بھی کھلے  دل سے ان کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں مگردین  کے  لحاظ سے   ان کی تربیت کا پہلو بہت کمزور رہ جاتا ہے ۔نتیجتاً اولاد صدقہ جاریہ بننے کی بجائے نافرمان بن جاتی ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے  بچوں  کوانکے پچپن میں ہی اخلاقیات کی تربیت کےساتھ ساتھ مسنون دعائیں،قرآنی آیات وسورتیں او راحادیث نبویہ    پڑھا ئیں اور زبانی یاد کرائیں تاکہ ان کی صحیح تربیت ہوسکے ۔ زیر نظر کتابچہ’’پیارے بچّوں کےلیے 60سنہری احادیث‘‘ دار السلام  کےبانی  وڈائریکٹر کی مرتب کردہ ہے یہ مجموعہ انہوں نے دار السلام ایجوکیشنل سسٹم   ،پاکستان کےپلے گروپ کےلیے مرتب کیا ہے ۔انہوں  نے اس 60 احادیث  کے مجموعے میں چھوٹے چھوٹے پیارے بچوں کےلیے رسول اللہ ﷺ کی وہ احادیث پیش کی گئی ہیں جن سے نوخیز طلبہ وطالبات زندگی کےاوائل میں روشنی اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرتبین وناشرین کی اس   بہترین کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

احادیث برائے پلے گروپ

4

احادیث برائے پریپ گروپ

13

احادیث برائے نرسری گروپ

21

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1329
  • اس ہفتے کے قارئین: 7852
  • اس ماہ کے قارئین: 21823
  • کل قارئین : 48385915

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں