#5839

مصنف : حافظ اسعد اعظمی

مشاہدات : 27898

بچوں کی تربیت سے متعلق چالیس احادیث

  • صفحات: 81
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2025 (PKR)
(بدھ 24 جولائی 2019ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ’’ بچوں کی تربیت سے متعلق چالیس احادیث ‘‘ شیخ اسعد اعظمی (استاذ جامعہ سلفیہ ،بنارس) کی کاوش ہے  انہوں نےاس کتابچہ میں  احادیث مبارکہ کے ذخیرے سے ایسی چالیس احایث بحوالہ   جمع کر کے ان کی  مختصر اور عام فہم تشریح پیش کی ہے  جن میں بچوں کی تعلیم وتربیت  سے متعلق آپﷺ کےارشادات ، معمولات اور ہدایات موجود ہیں  والدین اور سرپرست حضرات اپنے زیر تربیت افراد کی  رہنمائی اور کردار سازی   کے لیے اس مجموعے سے مستفیدہوسکتے ہیں ۔ نیز مدارس  وجامعات کے طلبہ و طالبات اپنی تقریریوں کی تیاری کےلیے اس سے مدد لے سکتے ہیں  اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) ( م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

1

نیک بیوی کا انتخاب(1)

11

نیک بیوی کا انتخاب(2)

12

نیک بیوی کے کچھ اور اوصاف

14

جماع کے وقت کی دعا اور تربیت

15

بچے کے لیےجینے کا حق

17

کھجور چبا کر منہ میں ڈالنا

18

نو مولود کا عقیقہ

20

نو مولود کا سر منڈوانا

21

بچوں کے اچھے نام

23

ختنہ

24

تربیت میں والدین کا کردار

26

بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار

27

ماتحتوں کے بارے میں سوال ہوگا

28

بچوں پر خرچ کی فضیلت

30

اچھی تربیت کا فائدہ بعد از موت بھی

31

بچیوں کو جینے کا حق

33

بچیوں کی تربیت

34

یتیم بچوں کی کفالت وتربیت

35

اللہ اور تقدیر پر پختہ ایمان کی تربیت

37

آداب بول وبراز کی تربیت

38

نماز کی تربیت

40

روزہ کی تربیت

41

کھانے  پینے کے آداب کی تربیت

43

حرام سے اجتناب کی تربیت

44

خلاف شرع قول وفعل پر تنبیہ

45

آؤ یہ لو!

47

جھوٹ سے اجتناب کی تربیت

48

گالی گلوچ سے اجتناب کی تربیت

50

بچوں سے اسلام

51

بچوں کے درمیان انصاف

52

بچوں پر شفقت

54

بچوں پر شفقت کا نبوی نمونہ

55

بچوں کے ساتھ لطافت

57

بچوں کی نفسیات کا خیال

58

بچوں سے مواخدہ میں نرمی

59

بچوں کی تربیت میں ساتھیوں کا اثر

61

بچوں کو بدد عامت دیجیے

62

آفات وبلیات سے حفاظت

64

جن وشیاطین سے بچوں کی حفاظت

65

بچوں کی وفات پر صبر اور اس کا اجر

66

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52163
  • اس ہفتے کے قارئین 131115
  • اس ماہ کے قارئین 566600
  • کل قارئین107233362
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست