فرشتوں کا صحابہ رضی اللہ عنہم سے پیار(7047#)

محمد عظیم حاصلپوری
مکتبہ اسلامیہ، لاہور
155
3875 (PKR)
6 MB

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں۔" اسی طرح صحابہ کرام سے محبت جہاں تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزء ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے پاکباز اور نورانی فرشتے بھی ان مقدس نفوس سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ فرشتوں اذنِ الٰہی سے انبیاء کرام پر نازل ہوتے رہے اور جناب حضرت محمدﷺ کے اصحاب سے ان کا خصوصی پیار تھا اور زمیں پر آکر ان سے ملاقات و مصافحہ کرنا، خیر و بھلائی میں، جہاد و قتال میں ان کی معاونت کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب"فرشتوں کا صحابہ رضی اللہ عنہم سے پیار" فضلیۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری کی بے مثال تالیف ہے۔ جن کی شخصیت کاعلمی و ادبی حوالوں میں ایک معتبر نام ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں فرشتوں کا انبیاء کرام، شہداء اور صلحاء سے تعلق و مودّت اور فرشتوں کا ان کی معاونت کے لیے نزول کرنا اور صحابہ کے جنازوں میں شرکت کرنا وغیرہ کو احاطہ تحریر میں لائے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے اور مکتبہ اسلامیہ کے نگران و معاونین کو بھی دین کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رکھتے ہوئے اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

فرشتوں کا صحابہ رضی اللہ عنہم  سے پیار

7

فرشتوں کا تعارف

10

فرشتے اللہ کی نوری مخلوق

10

فرشتوں کی جسامت

11

فرشتوں کی تعداد

12

فرشتوں کی صفات

12

فرشتے پاکباز ہیں

12

اللہ کے مطیع اور فرمانبردار ہیں

13

فرشتے شرم و حیا والے ہیں

13

فرشتے خوف الہٰی رکھتے ہیں

14

اللہ کی تسبیح و تمہید بیان کرتے ہیں

14

رکوع و سجود اور عبادت کرتے ہیں

15

فرشتے طواف اور حج بھی کرتے ہیں

16

چند اہم فرشتے اور ان کی ذمہ داریاں

16

جبریل علیہ السلام

16

میکائیل  علیہ السلام

17

اسرافیل  علیہ السلام

18

ملک الموت   عزرائیل علیہ السلام

20

منکر و نکیر

21

جنت کے فرشتے

22

جہنم کے فرشتے

22

عرش الہٰی کو اٹھانے والے فرشتے

23

اعمال لکھنے والے فرشتے

24

بارش برسانے والے فرشتے

24

پہاڑوں کے فرشتے

25

ہاروت اور ماروت علیہما السلام

26

عذاب کے فرشتے

27

تخلیق انسان پر مامور فرشتے

27

خیر و بھلائی کی راہنمائی کرنے والے فرشتے

29

آزمائش کے فرشتے

33

فرشتوں کا انبیاء علیہم السلام سے پیار

33

آدم  علیہ السلام سے پیار

40

ابراہیم  علیہ السلام اور اسماعیل  علیہ السلام سے پیار

44

حضرت زکریا  علیہ السلام سے پیار

45

حضرت سلیمان  علیہ السلام سے پیار

45

موسیٰ  علیہ السلام سے پیار

46

فرشتوں کا رسول اللہ ﷺ سے پیار

48

آپ ﷺ کی عیادت

48

امام اور مقتدی

48

آسمانوں کی سیر

49

جبریل علیہ السلام سامع بنتے ہیں

49

مشکل حالات میں معاونت

50

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے پیار

50

سیدنا عمر بن خطاب  رضی اللہ عنہ سے پیار

51

سیدنا عثمان  رضی اللہ عنہ سے پیار

58

سیدنا علی  رضی اللہ عنہ سے پیار

64

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے پیار

68

سیدہ عائشہ  رضی اللہ عنہا سے پیار

71

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے پیار

74

سیدہ ام سلمہ  رضی اللہ عنہا سے پیار

82

سیدہ فاطمہ  رضی اللہ عنہا سے پیار

85

سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہ

88

سیدنا حمزہ  رضی اللہ عنہ

94

سیدنا حنظلہ  رضی اللہ عنہ

99

حضرت دحیہ بن خلیفہ کلبی  رضی اللہ عنہ

105

طلحہ بن عبید اللہ  رضی اللہ عنہ سے پیار

107

ابی بن کعب  رضی اللہ عنہ سے پیار

109

سیدنا حارثہ بن نعمان  رضی اللہ عنہ سے پیار

111

سیدنا حسان بن ثابت  رضی اللہ عنہ سے پیار

114

سیدنا حنظلہ اسدی  رضی اللہ عنہ سے پیار

119

سیدنا عبد اللہ بن عمرو  رضی اللہ عنہما سے پیار

122

سیدنا ابن عمر  رضی اللہ عنہما سے پیار

124

سیدنا سعد بن ابی وقاص  رضی اللہ عنہ سے پیار

127

سیدنا سعد بن معاذ  رضی اللہ عنہ سے پیار

129

سیدنا عمران بن حصین  رضی اللہ عنہ سے پیار

131

سیدنا اسید بن حضیر  رضی اللہ عنہ سے پیار

133

عبد اللہ بن عمر و بن حرام  رضی اللہ عنہ سے پیار

137

بدری صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم سے پیار

140

اصحاب خندق سے پیار

145

غزوہ حنین والوں سے پیار

147

اہل بقیع کے لیے جبریل امین علیہ السلام کا پیار

149

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 748
  • اس ہفتے کے قارئین: 4672
  • اس ماہ کے قارئین: 46534
  • کل قارئین : 46598167

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں