#7214

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 1497

فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے آداب و احکام

  • صفحات: 7
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 280 (PKR)
(جمعرات 11 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم

اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل اس کا نام یثرب تھا جو کہ غیر معروف تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار و علامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت و رفعت شان کا پتہ چلتا ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’فضائل مدینہ اور مسجد نبوی کی زیارت آداب و احکام ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کی تحریر ہے انہوں نے اس تحریر میں مدینہ منورہ ، مسجد نبوی کی اہمبت و فضیلت،مسجد نبوی کی زیارت کے آداب،مسجد نبوی کی زیارت کرنے والوں کے لیے تنبیہات اور مسجد قبا کی اہمیت و فضیلت کو بیان کیا ہے اور آخر میں مقامات مقدسہ (مسجدنبوی، نبیﷺ کی قبر مبارک،سیدنا عمر و ابوبکر کی قبروں، ریاض الجنۃ،مسجد قبا، بقیع قبر ستان اور قبرستان شہدائے احد کے علاوہ مدینہ منورہ کے دیگر مقامات کی زیارت کرنے والوں کے لیے تین اہم نصیحتیں بھی کی ہیں ۔(م۔ا)

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں ہے

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13853
  • اس ہفتے کے قارئین 312067
  • اس ماہ کے قارئین 1058231
  • کل قارئین105929352
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست