#6794

مصنف : رضوان اللہ ریاضی

مشاہدات : 2932

غیرت کا فقدان اور اس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 348
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8700 (PKR)
(جمعہ 02 نومبر 2018ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی

غیر ت آدمی کا اندرونی ڈر اور خوف ہے جو اس لیے رونما ہوتا ہےکہ وہ سمجھتا ہےکہ اس کے بالمقابل ایک مزاحم پید ہوا ہے  عربی لغت کے مطابق غیرت خوداری اور بڑائی کا وہ جذبہ  ہے جو غیر کی شرکت کو لمحہ بھر کے لیے برداشت نہیں کرتا ۔ غیرت کا تعلق فطرت سے ہے فطری طور پر تخلیق میں غیرت ودیعت کی گئی ہے غیرت سے محروم شخص پاکیزہ زندگی سے محروم ہے او رجس کے اندر پاکیزہ زندگی معدوم ہو تو پھر اس کی زندگی جانوروں کی زندگی سے بھی گئی گزری  ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے  انسان کو اپنی ذات کے سلسلہ میں غیرت مند او رمنفعل بنایا  ہے یہی وجہ ہے کہ انسان خواہ کتنا ہی مجبور ولاچار کیوں نہ ہو لیکن آخری دم تک اپنی عزت وآبرو کی حفاظت وصیانت میں  جان کی بازی لگائے  رکھتا ہے ۔جس قوم کے اندر غیرت وحمیت کا جذبہ موجود ہوگا اس کی نسل اور تعمیری زندگی گزار سکے گی اور وہی معاشرہ حسنِ اخلاق کا پیکر بن کر اعلیٰ اقدار کا مستحق بھی ہوگا۔حدیث کی رُو سے   اللہ تعالیٰ کے نزدیک غیرت  دو طرح کی  ہے غیر ت مبغوض اور غیر محبوب۔محبوب غیر ت وہ  ہے  جو  شک کی بنیاد پر ہو اورجوبغیر شک کے ہو وہ غیرت اللہ کےنزدیک  مبغوض اور ناپسندیدہ ہے۔ سب سے محبوب اور قابل ستائش غیرت وہ ہے جو خالق ومخلوق کے درمیان ہوتی ہے ۔ یہی وہ غیرت ہےکہ ایک بندۂ مومن اللہ کی محرمات  وحدود کو پامال ہوتے دیکھ کر طیش میں آجاتا ہےاور اس کی غیرت اس کو للکارتی ہے ۔ایک مرد مومن اپنے تیئں سب کچھ برداشت کرسکتا ہے  لیکن محرمات کی پامالی کو لمحہ بھر کے لیے بھی روا نہیں رکھ سکتا ہے۔ایسی صورت میں غیرت مند مومن کے جذبات کا برانگیختہ ہوجانا اور اس کے تن من  میں شعلوں کا بھڑک اٹھنا ایک بدیہی امر ہے ۔دینی اعتبار سے سب سے زیاہ قوی وہی شخص ہوگا جس کے اندر اللہ تعالیٰ کی محرمات وحدود پر سب سے زیادہ غیرت وحمیت ہوگی ۔حدیث میں غیرت ایمانی  اور غیرت زن کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ غیرت کا فقدان اوراس کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘  جناب رضوان ریاضی  صاحب کی تصنیف ہے ۔اس میں انہوں نے  عورت کی عزت وآبرو پر غیرت وحمیت کے ایجابی وسلبیاتی پہلو پر واقعات ودلائل کی روشنی میں حقائق بیان کرنے کی بھر پور کوشش کی  ہے۔نیز مصنف نے ضمناً اسلامی غیرت وحمیت  کےگوشوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تاثرات

5

تقدیم

11

مقدمہ (دوسراایڈیشن)

14

مقدمہ

15

غیرت کی تعریف

23

غیرت کی اقسام

24

غیرت اورفطرت

24

غیرت اورفطرت کی ایک واضح مثال

27

محرمات اور غیرت مومن

29

اللہ اوراس کےرسول کےبارےمیں غیرت مومن کی ایک مثال

33

زمانہ جاہلیت میں عرب کی غیرت

3939

قرآن کریم میں غیرت کےدلائل

4545

احادیث نبویہ میں غیرت کےدلائل

5252

شریعت اسلامیہ میں غیرت کی ایک انوکھی مثال

5757

ابتدائے اسلام کےمسلمانوں کی غیرت

6363

دورحاضر میں غیرت کےعناصر

7979

شریعت اسلامیہ عزت وآبرو کی ہرممکن حفاظت کرتی ہے

9393

غیرمحرم کےساتھ خلوت نشینی سےممانعت

9595

غض بصر(نگاہیں نیچی رکھنا)

95

عزت وآبرو کےتحفظ میں شادی کااہم کردار

96

لچکدار گفتگو سےممانعت

99

گھروں کو لازم پکڑنےکاحکم

101

اظہار زیب وزینت پر پابندی

102

لباس عریاں پر باپندی

103

خوشبو لگا کر نکنے کی مماعت

104

مردوں سے الگ تھلگ ہوکر راستہ چلنے کاحکم

105

اختلاط مرد وزن کی ممانعت

106

اختلاط مرد وزن سےبچنے کےلیے بعض اسلامی احکام کی تبدیلی

106

زنا کی حرمت

107

عزت وآبرو کےتحفظ کےلیے قانون رجم

108

عزت وآبرو کی  پامالی پر کوئی معاوضہ قبول نہیں

110

بہتان تراشی کی مذمت اوراس کی سزا

111

ہمارے معاشرے میں فقدان غیرت کی جھلکیاں

118

قریبی رشتہ داروں سےبےاحتیاطی

118

سالی اور بہنوئی کارشتہ

121

جوان نوکروں کی کھلی آزادی

126

دوستی گھرسےباہر

133

محرم کےبغیرعورت کاسفر

136

پردہ سےعدم توجہی

140

دوپٹے کاآنچل ہواکےحوالے

148

مخلوط نظام تعلیم

151

اجنبی مردوں کےساتھ عورتوں  کااختلاط

169

دوشیزاؤں اورعورتوں کی مارکیٹنگ

174

نسوائی آرائش وزیبائش اورلباس

179

بیوٹی پارلر

183

لڑکیاں اورٹیلی فون

186

فیشن پرستی

189

فلم بینی اورتقریبات میں شرکت

192

عورت کادائرہ عمل

202

عورت کےعلاج معالجہ میں تساہلی

211

جھاڑپھونک کےنت نئے شیطانی ہتھکنڈے

214

مزاروں اورخانقاہوں پر حاضری اوران کی حقیقت

219

نگینہ کون تھی نیز ایسی نگیناؤں سےدربا اٹا پڑاہے

234

دربا جہاں عورتوں کی بولی لگتی ہے

236

داتا دربار کےنعت گو کی اصل حقیقت

237

نعت خوانی کاکرشمہ جمعرات کو

239

اختراعات جدیدہ کےغیر اخلاقی پروگراموں کی مقبولیت

240

فحش لٹریچر اوراخبارات کی پذیرائی

245

شادی بیاہ میں اسلامی طریقہ اپنانے سے انحراف

251

سیکولرائزیشن کےذریعہ اسلامی تشخص پامال کرنےکی زبردست سازشیں

265

بیوٹی پارلر کلچر

266

سیکس ایجوکیشن کلچر

267

پورنوکلچر

267

مانع حمل کلچر

267

ایڈس کلچر

267

کلچر شو کلچر

268

ڈرامہ کلچر

268

نیشنل فیسٹول کلچر

268

فیشن کلچر

269

بیوٹی کنٹسٹ کلچر

269

کاسمیٹک کلچر

269

پب کلچر

269

شیراسیکورٹی کلچر

269

ملبوسات کلچر

270

کلچر

270

مغربی ممالک میں فقدان غیرت کےبھیانک نتائج

275

فقدان غیرت کےاسباب اوران کاعلاج

291

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 757
  • اس ہفتے کے قارئین 18314
  • اس ماہ کے قارئین 47917
  • کل قارئین56181132

موضوعاتی فہرست