#7567

مصنف : محمد نعیم صدیقی

مشاہدات : 741

حدیث و اصول حدیث (محمد نعیم صدیقی)

(موطا امام محمد سے منتخب احادیث ترجمہ و تشریح)
  • صفحات: 189
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8505 (PKR)
(ہفتہ 03 مئی 2025ء) ناشر : تاج القرآن کتب خانہ پشاور

’’مؤطا امام محمد ‘‘حدیث کی مشہور کتاب ہے ،جو کہ امام ابو حنیفہ کے مایہ ناز شاگرد امام محمد رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ،اس کتاب میں انہوں نے زیادہ تر امام مالک رحمہ اللہ سے سنی ہوئی روایات کو جمع کیا ہے ،اور اكثر جگہوں میں اپنی روایتیں بھی شامل کی ہیں ۔ یہ کتاب مدارس دینیہ (احناف)و جامعات میں داخل نصاب ہے۔ اس کتاب کی کئی شروحات لکھی گئیں ، محدث کبیر ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ’’فتح المغطّیٰ شرح المؤطا ‘‘ کے نام مبسوط شرح لکھی ہے اور علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ نے ’’التعلیق الممجد شرح مؤطا امام محمد‘‘ کے نام سے اس پر حاشیہ لکھا ہے۔ زیرنظر کتاب ’’حدیث و اصول حدیث ‘‘ ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ فاضل مرتب نے پشاور ،مردان اور گومل یونیورسٹی کے نصاب کو مدنظر رکھتے ہوئے موطا امام محمد سے منتخب احادیث کا اردو ترجمہ و مکمل تشریحات کو سوال و جواب کی صورت میں عنوانات کے ساتھ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 527
  • اس ہفتے کے قارئین 14968
  • اس ماہ کے قارئین 141395
  • کل قارئین123529853
  • کل کتب9039

موضوعاتی فہرست