#7165

مصنف : محمد عبد العظیم زرقانی

مشاہدات : 6625

مناہل العرفان فی علوم القرآن ( مترجم ) جلد اول

  • صفحات: 506
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20240 (PKR)
(پیر 30 اکتوبر 2023ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

علوم قرآن سے مراد وہ تمام علوم و فنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں اور جن کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت، نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل، جمع قرآن، تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول، مکی و مدنی سورتوں کی پہچان، ناسخ و منسوخ، علم قراءات، محکم و متشابہ آیات وغیرہ، اعجاز القرآن، علم تفسیر، اور اصول تفسیر وغیرہ جیسے علوم شامل ہیں۔ علومِ قرآن کے مباحث کی ابتداء عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہی ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پر بھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآن اور نبوی علوم کی روشنی میں ہی سمجھا جائے۔ علوم قرآن کو اکثر جامعات و مدارس میں بطور مادہ پڑھایا جاتا ہے اور اس کے متعلق عربی و اردو زبان میں بیسیوں کتب موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مناہل العرفان فی علوم القرآن‘‘شیخ محمد عبد العظیم زرقانی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو علوم قرآن پر لکھی گئی کتابوں میں ایک اہم ترین، مرجع کی حیثیت رکھنے والی، مفید معلومات پر مشتمل، عمدہ ترین کتاب ہے۔ زرقانی کے بعد علوم القرآن پر کتابیں تصنیف کرنے والے اکثر علما نے اس کتاب سے کافی استفادہ کیا ہے اور ترتیب و تبویب میں بھی مناہل العرفان کی ترتیب کی اتباع کی ہے۔ مؤلف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں علوم القرآن کے اہم ترین مباحث کو پیش کیا ہے۔ یہ کتاب علوم قرآن کے سترہ مباحث پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ہر مبحث کے تحت متعدد اہم مسائل کا ذکر کیا ہے، ان مسائل اور تقسیمات کو ذکر کرنے کے لیے مختلف عناوین بھی قائم کیے ہیں ، ضرورت کے تحت ان عناوین کے معانی بھی بیان کیے ہیں اور ہر مبحث کے آخر میں اس سے متعلق اعدائے اسلام کے شکوک و شبہات کا ذکر کر کے ان کا جواب بھی دیا ہے ۔ الغرض یہ کتاب علوم القرآن کے حساس موضوع پر تحریر کردہ بنیادی و حوالہ جاتی کتاب ہے، جس میں ملحدین اور مستشرقین کے شبہات کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے ہیں۔ (م۔ا)

علوم القرآن

11

علم حکماء کے نزدیک

11

علم متکلمین کے نزدیک

11

علم شریعت کے نزدیک

11

مادیت پرستوں کے نزدیک علم

12

علم مدونین کے نزدیک

12

علم محدثین کے نزدیک

13

قرآن

13

قرآن کی اصطلاح کے بارے میں

14

قرآن متکلمین کی نظر میں

17

قرآن علماء اصول

18

کیا قرآن اسم علم ہے

20

کیا اسم علم تعریف کو قبول کرتا ہے

20

قرآن کا کل اور بعض پر اطلاق کرنا

21

علوم القرآن کا معنی اضافی کے اعتبار سے مفہوم

22

قرآن کا سائنسی اعجاز

24

تاریخ علوم القرآن

28

صحابہ کرام ﷢ کے نام

30

تابعین  کے نام

30

نزول قرآن

39

آسمان دنیا پر نزول کی حکمت

45

کلام اللہ کی اقسام

49

تدریجی نزول کی دوسری حکمت

56

وحی کی حقیقت اس کی انواع و کیفیات

64

وحی کی اقسام

64

نزول وحی کی کیفیات

64

ترتیب نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی پہلی اور آخری آیات

86

شان نزول کی اہمیت اور اس کے فوائد

104

آیت ایک اور اسباب نزول متعدد

112

قیاس استثنائی سے جمہور کی دلیل کا ثبوت

125

قرآن مجید کا سات حروف پر نازل ہونا

136

حروف سبعہ پر نزول قرآن کی لغوی تحقیق

155

حروف سبعہ کا مصاحف عثمانیہ میں موجود ہونا

168

حروف سبعہ کی تعیین میں مزید اقوال

172

قرآن کریم کی مکی اور مدنی آیات یا سورتوں کے بیان میں

191

مکی سورتوں کو پہچاننے کے ضوابط

195

جمع و تاریخ قرآن شبہات ان کے جوابات

235

جمع قرآن عہد صدیقی میں

243

جمع قرآن عہد عثمانی میں

248

قرآن کریم کے خاص عوامل

296

رسول اللہ ﷺ کی اپنے صحابہ ﷢ کے بارے میں شہادت

317

قرآن پاک کی آیات اور سورتوں کی ترتیب

319

قرآن پاک کی آیات کی تعداد

323

سورتوں کی ترتیب

329

سورتیں بنانے کی حکمت

330

سورتوں کی اقسام

331

کتابت

339

قرآن پاک کی کتابت

344

قرآن کی کتابت اور اس کے رسم کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات

357

مصاحف کی تفصیل

366

مصاحف کی تشکیل

372

مصحف کا احترام

374

علم قراءات کا ارتقاء

376

قراءتوں کی تعداد

379

قرآن پاک کا تواتر

388

قراءات سبع میں آراء

391

قراءات عشر کے تواتر کی تحقیق

395

ہمزہ کی تخفیف

397

قراء

404

قراء سبعہ 

405

ابن عامر

405

ابن کثیر

405

عاصم

406

کسائی

408

ابو جعفر

409

بعقوب

409

خلف

410

حسن بصری

410

ابن محیصن

410

یحییٰ یزیدی

410

شبنوذی

410

دس کے علاوہ باقی قراتوں کا حکم

411

تفسیر مفسرین اور ان کے متعلقات

419

مفسرین صحابہ﷢

429

تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہما

431

روایت بالماثور کا ضعف اور اس کے اسباب

435

تفسیر ابو للیث سمرقندی

440

تفسیر ابن کثیر

441

تفسیر محمود اور تفسیر مذموم

443

اسلام کی فراخ دلی اور اس کی تعلیمات کی آسانی

454

وہ علوم جن کی مفسر کو ضرورت ہوتی ہے

459

تفسیر بالرائے کے جواز میں اختلاف

462

مانعین کے دلائل

462

تفسیر بالرائے کوجائز قرار دینے والوں کے دلائل

465

مفسرین بالرائے کا طریقہ کار

466

سنت کا قرآن کے لیے بیان ہونے کی وجوہ

468

تفسیر بالرائے کی اہم کتابیں

471

فرق مختلفہ کی تفاسیر

473

تفاسیر معتزلہ

473

تفاسیر باطنیہ

477

شیعہ کی تفاسیر

478

تفسیر اشاری

480

اہل کلام کی تفاسیر

495

علوم ادبیہ اور کونیہ وغیرہ کا تفسیر کے ساتھ امتزاج اور اس کا سبب و اثر

496

اس امتزاج کے آثار

498

آخری کلمات

502

آخری بات

504

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78817
  • اس ہفتے کے قارئین 78817
  • اس ماہ کے قارئین 78817
  • کل قارئین111686145
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست