#6204

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 3413

مضامین و مقالات مقبول ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

  • صفحات: 1495
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 59800 (PKR)
(جمعرات 15 اکتوبر 2020ء) ناشر : نا معلوم

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،  شیخ مقبول سلفی کی تحریریں سوشل میڈیا پر تواتر سے آتی رہتی ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نہایت منظم و مرتب زندگی گزار رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مضامین ومقالات مقبول ‘‘فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی صاحب کی ان مختلف قیمتی  تحریروں کا مجموعہ ہے، جو انہوں نے متنوع موضوعات پر مختلف اوقات میں لکھیں ،محترمہ ام احمدنے اپنے شوہر کی معاونت سے  مولانا مقبول احمد سلفی  حفظہ اللہ کی تحریروں کو افادہ عام کے لیے ’مضامین ومقالاتِ مقبول‘ کے نام سے سافٹ کاپی کی شکل میں مرتب کیا ہے۔ جس میں 31؍ عنوانا ت  کے تحت دو سو سے زائد مقالات ومضامین   کو جمع کیا گیا ہے۔عناوین کی فہرست مرتب کرتے ہوئے انہیں اصل مقام سے لنک بھی کردیا گیا ہے، تاکہ فہرست میں  عنوان پر کلک کرکے مطلوبہ مقام تک پہنچنا آسان ہو۔مقبول احمد سلفی صاحب  کا مقالات و مضامین میں تحریر  کا انداز مدلل  ومحقق ہے، کتاب وسنت کے دلائل ذکر کرکے موقف اپناتے ہیں، اور پھر علما کے اقوال و آراء سے استنباط  کرتے ہوئے زیر بحث مسئلہ کی وضاحت کرتے ہیں۔، تقلید اور آراءِ رجال کی جکڑبندیوں سے آزاد ہو کر اہل حدیث مکتبِ فکر کے مطابق مسائل کے حل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ مجموعہ مقالات کسی تحفہ سے کم نہیں ہے، اور اس میں کئی ایسے موضوعات و مسائل بھی ہیں، جن پر عام طور پر سرچ کرنے میں مواد دستیاب نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر کام کرنے کے آداب، اس  میدان میں پائی جانے والی اخلاقی بیماریاں وغیرہ کے متعلق بھی کئی ایک مفید مقالات اس مجموعہ مقالات میں شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس  کارِ خیر میں حصہ دار بننے والے تمام لوگوں کو اجرِ جزیل سے نوازے، اور انہیں مزید دین کے کام کی توفیق مرحمت فرمائے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

15

شیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ کاتعارف

17

شیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ کاایک انٹرویو

24

تاثرات اہل علم

45

فضیلۃ الشیخ حافظ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ

46

فضیلۃ الشیخ عبدالمنان عبدالحنان سلفی

48

فضیلۃ الشیخ خورشید عبدالحسیب عمری مدنی

53

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق مکی

56

فضیلۃ الشیخ محمد اسلم مبارک پوری حفظہ اللہ

59

فضیلۃ الشیخ عبدالہادی عبدالخالق مدنی

66

فضیلۃ الشیخ ابواحمد کلیم الدین یوسف مدنی

66

فضیلۃ الشیخ محمد شاہد یارمحمد سنابلی

69

ایمان وعقائد

71

اسم اعظم کیاہے؟

72

روئے زمین پراللہ کی دوضمانتیں

77

اللہ کی صفت رحمن ورحیم میں فرق

81

عیسی علیہ السلام کا نزول اور شریعت محمدیہ کی پاسداری

85

اللہ کے اسمائے حسنی اور ان کی معرفت وقواعد

88

کیا فرشتوں کو موت آ ئےگی

92

نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے فرشتے

95

جن کا انسا نی بدن میں داخل ہونا 

98

کیا وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے؟ 

111

اسقاط والے بچوں کا جنتی ہونا اور والدین کے لئے شفارش کرنا 

114

مشکل نذر کا کفارہ 

118

کیا اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ؟ 

120

اللہ کا خوف اور اس کے ثمرات وذرائع حصول 

125

کیا اللہ تعالی عرفہ کے دن آسمان دنیا پرنزول کرتا  ہے؟ 

136

4 تجلیات قرآن 

140

قرآن سمجھنا آسان ہے۔ 

141

بندوں کو سب سے زیادہ امید دلا نے والی آیت 

149

قیامت میں لوگوں کو ان کے )امام( نامہ اعمال کےساتھ پکارا  جائے گا۔ 

154

مد نی چینل کے ذریعہ بیان کئے گئے قرآ نی سورتوں کے فضائل کی تحقیق

160

قرآن کا اصل قاری کون ؟ حافظ قرآن یا صاحب قرآن 

167

قرآن کی آیت سے میت کی زندگی  پر  غلط استدلال 

174

سجدہ تلاوت اوراس کے احکام ومسائل

178

سورہ کہف اور فتنہ دجال سے حفاظت 

189

یوم جمعہ اور قرآن کی تلاوت کے مقامات 

196

کیا سورہ اخلاص معوذات  میں سے  ہے ؟ 

202

5 انوار حدیث

210

قمری مہینوں کا ذکر حدیث رسول  میں 

211

حدیث : میری  سنت اور خلفاء کی سنت کولازم پکڑومفہوم و تقاضے   

216

مردوں سے وسیلہ  پکڑنے والی حدیث "اے اللہ نے بندو  میری  مدد کرو" ضعیف  ہے ۔ 

225

غموں کو دور  کرنے سے متعلق ایک جھوٹی دعا

233

کیازندگی کا مقصد محض پیٹ پالنا  ہے؟ 

236

6 احکام طہارت 

239

گرم پا نی سے وضو اور غسل کا حکم 

240

تحیة الوضوء اور ان کے مسائل 

246

سخت سردی کے موسم  میں جنبی شخص کا تیمم کرنا 

248

بغیرعذر کےموزہ یا جراب  پر  مسح کرنا 

252

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20152
  • اس ہفتے کے قارئین 318514
  • اس ماہ کے قارئین 717991
  • کل قارئین105589112
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست