#6712.03

مصنف : شمس الدین الذہبی

مشاہدات : 2817

میزان الاعتدال اردو جلد چہارم

  • صفحات: 393
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9825 (PKR)
(ہفتہ 04 اگست 2018ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

راویانِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ر او ران  کی روایت کردہ  حدیث  رد کر جاتی  ہے  اور تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ میزان الاعتدال فی  نقد الرجال  (اردو )  ‘‘ علم  اسماء الرجال وتاریخ   کی مشہور ومعروف  شخصیت  امام شمس الدین  محمد بن احمد  بن عثمان    ذہبی  کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب امام ذہبی کی لاجواب  تصنیف ہے  جو ضعیف راویوں کے بارے  میں ہے ۔ اس میں  امام ذہبی  نے شیخ ابو احمد عبد اللہ بن عدی کی کتاب  ’’ الکامل  فی ضعفاء الرجال ‘‘ کے مواد کو ااختصار اور جدید ترتیب کے ساتھ پیش کیا ہے ۔جرح وتعدیل کے  متعلق کتب کی تاریخ  میں امام  ذہبی کی یہ کتاب  نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔ اس کی اہمیت  کا  اندازہ اس بات  سے  لگایا  جاسکتا ہے  کہ   شارح بخاری  حافظ ابن حجر  عسقلانی  نے اس  کتاب کی اہمیت  ، اختصار اور جامعیت  کے پیش نظر  اسے  تحقیق کا موضوع بنایا اور اس  میں  مزید مفید اضافہ  جات  کرنے کے بعد اسے ’’ لسان المیزان ‘‘ کے   نام  سے اہل علم کے سامنے پیش کیا ہے ۔ کتاب  ہذا  میز  ان الاعتدال  پر  شیخ علی محمد معوض اور شیخ  احمد عبد الموجود کے تحقیق وتعلیق شدہ  نسخہ کا  اردو ترجمہ ہے ۔  امام  ذہبی  نے تصنیف وتایف  کے  علاوہ درس  وتدریس  کی طرف بھی بھر پور توجہ دی  اور اپنے زمانے کے معروف علمی مراکز میں درس  و تدریس کے فرائض  سرانجام دیتے  رہے۔ امام  ذہبی  نے دو سو کے قریب  تصانیف یادگار چھوڑی ہیں جو مختصر اور طویل  دونوں قسم کی ہیں  ان   طویل تصانیف  میں کتاب ہذا میزان الاعتدال کے علاوہ  ’’ سیر اعلام النبلاء ‘‘ اور’’ تاری الاسلام ‘‘  قابل ذکر ہیں۔میزان الاعتدال  کے  ترجمہ کی سعادت جناب  مولانا ابو سعید  نے حاصل کی  اور    مکتبہ رحمانیہ  لاہور   نے اسے  حسن ِطباعت سے آراستہ کیا ہے   یہ  ترجمہ شدہ کتاب  آٹھ   مجلدات پر مشتمل ہے جو طالبانِ علوم  حدیث کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف العین

 

عاصم

27

عاصم بن بہدلہ

27

عاصم بن رجاءحیوہ کندی

27

عاصم بن سلیمان احول بصری

27

عاصم بن سلیمان ابوشعیب تمیمی کوزی بصری

28

عاصم بن سویدبن یزیدبن جاریہ انصاری

29

عاصم بن شریب

29

عاصم بن شمیخ

29

عاصم بن شنتم

30

عاصم بن ضمرہ

30

عاصم بن طلحہ

30

عاصم بن عبدالعزیزاشجعی

30

عاصم بن عبدالواحد

31

عاصم بن عبیداللہ بن عاصم بن عمربن خطاب عدوی

31

عاصم بن عجاج جحدی بصری ابومحشرمقری

32

عاصم بن علی بن عاصم الواسطی

32

عاصم بن عمربن قتادہ مدنی

33

عاصم بن عمربن حفص عمری

33

عاصم بن عمر

33

عاصم بن عمرو

34

عاصم بن عمروبحلی

34

عاصم بن کلیب جرمی کوفی

34

عاصم بن لقیط بن صبرہ

34

عاصم بن مخلد

34

عاصم بن مضرس

35

عاصم بن ابی نجود

35

عاصم بن مہاجرکلاعی

35

عاصم بن ہلال بارقی

36

عاصم ابومالک عطار

36

عاصم جذامی

36

عافیہ

36

عافیہ بن ایوب

36

عافیہ بن یزیدقاضی

36

عامر

37

عامربن خارجہ

37

عامربن خداش نیشاپوری

37

عامربن سیاردارمی

37

عامربن شداد

37

عامربن شعیب

37

عامربن شقیق اسدی

38

عامربن صالح بن عبداللہ بن عروہ بن زبیربن عوام

38

عامربن ابوعامرصالح بن رستم خزاز

38

عامربن ابوعامراشعری

39

عامربن عبداللہ بن یساف

39

عامربن عبداللہ بن یحییٰ ابویمان ہوزنی

40

عامربن عبداللہ

40

عامربن عبدہ بحلی

40

عامربن عمرہ

40

عامربن عبدالواحدبصر احوال

40

عامربن عمرو

41

عامربن مالک

41

عامربن محمدبصری

41

عامربن مصعب

41

عامربن ہنی

41

عامر

41

عامرعقیلی

42

عامرابورملہ

42

عائذ

42

عائذبن ایوب

42

عائذبن حبیب کوفی ابواحمدبیاع ہروی

42

عائذبن شریح

42

عائذبن نسیر

42

عائذبن عمربن ابی سلمہ

43

عائذبن مجاشعی

43

عائش ،عائشہ

44

عائش بن انس بکری

44

عائشہ بنت سعد

44

عائشہ بنت عجرد

44

عباد

45

عبادبن آدم ہذلی

45

عبادبن احمدعرزمی

45

عبادبن اسحاق

45

عبادبن بشیر

45

عبادبن جویریہ

45

عبادبن جیش

45

عبادبن راشدبصری

45

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1059
  • اس ہفتے کے قارئین 7896
  • اس ماہ کے قارئین 3486
  • کل قارئین57899543

موضوعاتی فہرست