#7207.04

مصنف : محمد بن عبد اللہ الخطیب التبریزی

مشاہدات : 683

مشكاة المصابيح النسخة الهندية جلد05

  • صفحات: 393
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15720 (PKR)
(ہفتہ 30 دسمبر 2023ء) ناشر : دار ابن حزم

کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘کے نام سے معروف ہے ۔ جو کہ پانچ ہزار نو سو پنتالیس (5945) احادیث نبویہ ﷺ پر مشتمل انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی رحمہ اللہ نے ’مصابیح السنۃ‘کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں (صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی) اور دیگر کتبِ احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی رحمہ اللہ نے ’مصابیح السنۃ‘کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق و غرب کے عوام و خواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ،علماء و طلبا ، واعظین و خطباء سب ہی اس کتاب سے استفادہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک و ہند کے دینی مدارس کے قدیم نصاب درس میں شامل چلی آ رہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں اور اس پر تحقیق و تخریج کا کام بھی کیا ہے ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘در اصل دو کتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔ صاحب مشکوٰۃ نے احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اور مخرجین کے علاوہ احادیث کے ضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے جس کا نام ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کے آخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کے لیے ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘کا پڑھنا از حد ضروری ہے۔ زیر نظر مشکاۃ کا نسخہ بنام ’’مشکاة المصابیح (النسخة الهندية) جسے دار ابن حزم ،الریاض نے شیخ رمضان بن احمد بن علی آل عوف کی تحقیق و تعقیب کے ساتھ 6جلدوں میں شائع کیا ہے ۔نسخہ ہندیہ سے مراد وہ قلمی نسخہ جو ہندوستان میں طبع ہوا ہے۔ اسی نسخہ ہندیہ کے ساتھ تقابل کر کے زیر نظر نسخہ تیار کیا گیا ہے۔ (م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14516
  • اس ہفتے کے قارئین 66565
  • اس ماہ کے قارئین 812729
  • کل قارئین105683850
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست