#5898

مصنف : قاری محمد شریف نوراللہ

مشاہدات : 8880

مکمل قرآنی قاعدہ

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1250 (PKR)
(پیر 07 اکتوبر 2019ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے۔کئی شیوخ القراء   کرام نے   قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں  شیخ  القرآء  قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف  وغیرہ کے  مرتب کردہ تجویدی قاعدہ  قابل ذکر  ہیں ۔  زیر نظر ’’ مکمل قرآنی  قاعدہ‘‘ قاری محمد شریف  ﷫ کا مرتب شدہ ہے ۔یہ قاعدہ طلبہ اور طالبات کو قرآن حکیم کی تعلیم دینے  کے لیے  ایک جامع  قرآنی قاعدہ ہے۔علم تجوید کے مطابق صحیح اور درست پڑھانے اور پورا پورا فائدہ اٹھانے کےلیے اسی  قاعدہ کے مصنف  جناب قاری محمد شریف ﷫ نے ’’ قواعد ھجاء القرآن ‘‘   کےنام سے اس کی ایک شرح بھی لکھی ہے۔اس قاعد ہ کی ابتدائی تختیاں اس اسلوب پر مرتب کی کئی ہیں کہ ایک ہی انداز  اور ایک ہی وزن کےکئی کئی الفاظ مسلسل درج ہوتے چلے گئے ہیں حتی  کہ بعد کی تختیوں میں بھی کسی حد تک اسی اسلوب کو اپنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر طالب علم کی زبان پر ایک لفظ چڑھ جائے گا تو وہ باقی لفظوں کوآسانی کے ساتھ  ادا کرتا چلا جائےگا۔اس کے علاوہ  اس  اسلوب  سے دوسرا فائدہ یہ بھی  حاصل ہوگا کہ طلبہ  تختیوں کو رغبت  اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے جائیں گے اور باوجود طویل ہونے کے بھی گرانی محسوس نہیں کریں گے۔ قاری  محمد  شریف مرحوم اس کتاب کے علاوہ کئی تجوید وقراءت کی کتب کےمصنف ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مکمل قرآنی قاعدہ کی پہلی تختی

4

مرکبات کی تمہید اور حرفوں کے سرے

5

مرکبات کے ضمن میں مفردات کی مشق

6

حرکات: زبر ، زیر ، پیش

8

قرآنی الفاظ میں زبر زیر پیش کی مشق

9

جزم

11

قرآنی الفاظ کی جزم کی مشق

12

حروف مدہ

13

قرآنی الفاظ میں حروف مدہ کی مشق

14

کھڑا زبر، کھڑی زیر اور الٹا پیش

15

حروف لین

16

حروف لین کی قرآن شریف کے الفاظ میں مشق

17

تشدید

17

تشدید والے الفاظ کی قرآنی الفاظ میں مشق

19

تتمہ اور غنہ

20

تنوین: دو زبر ، دو زیر ، دو پیش

21

قرآنی الفاظ میں تنوین کی مشق

22

کھڑا زبر ، کھڑی زیر اور الٹے پیش کی قرآنی الفاظ میں مشق

29

وہ الفاظ جن میں حروف مدہ کے بعد ہمزہ آیا ہے

30

حروف مدہ کے بعد تشدید

32

خالی حروف اور شوشے

33

ننھا سا نون یا نون قطنی

34

جزم کےبعد اسی طرح کا تشدید والا حرف

35

جزم کےبعد دوسری طرح کا تشدید والا حرف

36

ساتھ ساتھ دو دو تشدیدیں

37

مشکل الفاظ

38

نون ساکن اور تنوین کے بعد غیر مشدد حرف

39

وہ الفاظ جن میں ساتھ ساتھ دو دو ہمزہ آئے ہیں

41

ملتی جلتی آوازوں یا قریب قریب مخرجوں والے دو دوحرفوں پر مشتمل الفاظ

42

وقف کے طریقے

44

وہ الفاظ جن کا تلفظ رسم کے خلاف ہے

45

حروف مقطعات

47

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 76354
  • اس ہفتے کے قارئین 76354
  • اس ماہ کے قارئین 76354
  • کل قارئین111683682
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست