#6132

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 3483

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ حج اور حج و عمرہ کے اہم مسائل

  • صفحات: 108
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2700 (PKR)
(جمعہ 10 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’نبی کریم ﷺ کا طریقۂ حج اورحج وعمرہ کےاہم مسائل‘‘ سعودی عرب کے  معروف عالم   شیخ محمدبن جمیل زینوحفظہ اللہ(مدرس دار الحدیث خیریہ ،مکہ مکرمہ) کی حج وعمرہ کےمسائل اور مدینہ منورہ کی زیارت کے آداب پر مشتمل عربی  تصنیف صفة حجة النبيﷺ کا سليس اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب  اختصاراور جامعیت کے لحاظ سے اپنے موضوع پر تمام ضروری معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ حجاج کرام کو جن  خارجی مشکلات ومسائل سے سابقہ پیش آتا ہے ان کا بھی حل اس میں موجود ہے  ابوعدنان محمد طیب سلفی (بھواروی )  صاحب نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ فاضل مترجم اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ  مصنف ومترجم کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

کلمات مترجم

7

خطبۃ الکتاب

9

نبی کریم ﷺ کا طریقہ حج

11

میدان عرفات میں رسول اللہﷺ کا ایک جامع خطبہ

25

خطبہ کے عظیم فوائد

28

اعمال عمرہ

32

اعمال حج

29

حج کے عظیم منافع ومصالح

48

حج کے اخروی فوائد

58

حج میں صبر کی اقسام

62

حج کے منافع ومصالح کو محفوظ رکھنے کی شرطیں

69

فضائل حج وعمرہ

72

آداب حج وعمرہ

75

حاجیوں کے لیے چند ضروری ہدایات

78

چند مفید نصیحتیں

82

مسجد نبوی کی زیارت کے آداب

85

مقبول دعائیں

91

سفر کی دعائیں

94

شفایابی کی دعائیں

97

استخارہ کی دعا

100

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17483
  • اس ہفتے کے قارئین 213651
  • اس ماہ کے قارئین 837359
  • کل قارئین112444687
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست