#7432

مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

مشاہدات : 799

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب یا مکروہ تحریمی

  • صفحات: 227
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9080 (PKR)
(ہفتہ 09 نومبر 2024ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور

اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان کر دے ۔ لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے ۔ نماز جنازہ کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مسئلہ نمازِ جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءات کا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ فرض مستحب،یا مکروہ تحریمی؟‘‘ڈاکٹر حافظ ابو یحیٰ نورپوری حفظہ اللہ کی کاوش ہےانہوں نے اس کتاب میں نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کی قراءت کے متعلق جو لمبا چوڑا اختلاف پایا جاتا ہے اس کتاب میں اسی حوالے سے سنت نبوی کی کھوج لگانے کی ایک تحقیقی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب ہذا پر محدث دوراں حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی نظرثانی اور معروف محقق فضیلۃ الشیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کے اشراف سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

19

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کی فرضیت کے دلائل

 

23

سورہ فاتحہ کے بغیر کوئی نماز قبول نہیں ہوتی

 

24

نماز جنازہ کا نبوی طریقہ

 

33

نبوی تعلیم حدیث ابوامامہ بن سہلؓ

 

66

نبی کریم ﷺ کا امر حدیث ام شریک  رضی اللہ عنہا

 

80

رسول اللہ ﷺ کا عمل نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

 

103

ناطق وحی کا دوٹوک حکم حدیث اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا

 

105

فقہاءو اسلاف امت جنازہ میں فاتحہ کی قراءت

 

108

صحابہ کرام اور نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

 

109

تابعین عظام اور نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

 

117

فقہاء و ائمہ دین کی آراء و فتاوی

 

120

دلائل احناف کا منصفانہ تجزیہ

 

126

تحقیقی شاہکار بے سند دلائل

 

127

کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا بے جوڑ دلائل

 

136

صریح نصوص کے مقابلے میں قیاسی دلائل

 

173

موضوع سے متعلق دلائل نا دارد

 

178

دلائل احناف ایک نظر میں

 

181

مسلمات احناف اور نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

 

188

فقہ حنفی اور نماز میں قراءات کی فرضیت

 

189

جنازہ میں بطور دعا یا ثنا سورہ فاتحہ کی قراءت

 

193

کثرت طرق اور نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

 

200

تقلید کی شرعی حیثیت اور جنازہ میں فاتحہ

 

210

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21546
  • اس ہفتے کے قارئین 318349
  • اس ماہ کے قارئین 318349
  • کل قارئین111925677
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست