#8184

مصنف : عاصم نعیم

مشاہدات : 241

پاکستان کا اردو تفسیری ادب رجحانات اور اثرات کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

  • صفحات: 480
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12000 (PKR)
(اتوار 24 مئی 2020ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔اور  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید   کی اردو  تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’پاکستان کا اردو تفسیر ی ادب‘‘ڈاکٹر عاصم نعیم(ایسوسی ایٹ پروفیسر علوم اسلامیہ، جامعہ پنجاب) کے پی ایچ ڈی  کے  تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت  ہے جسے انہوں نے   شعبہ علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی میں  پیش کر کے ڈاکٹریٹ  کی ڈگری حاصل کی ۔  فاضل مصنف نے  اس کتاب کو 10 ابواب میں تقسیم  کر کے   اس  میں مختلف ادوار میں لکھی گئی پاکستانی تفاسیر کا تعارف وتجزیہ پیش کیا ہے ۔مصنف نے قرآنی تفاسیر کے مختلف رجحانات کا گہرا اور وسیع مطالعہ مدلل انداز میں پیش کرنے کی بھر پور  کوشش کی  ہے  اور موضوع سے متعلق تمام میسر مواد کو مستند ذرائع سے جمع کر کے، قابل فہم اور ادبی زبان میں  احسن انداز میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

1

باب اول: برصغیر میں علم تفسیر کا ارتقاء

7

1۔تفسیر در عہد سلاطین

7

2۔تفسیر در عہد مغلیہ

8

3۔خانوادہ ولی اللمی کی تفسیر خدمات

8

4۔ تفسیر در عہد انحطاط تا قیام پاکستان

9

باب دوم: پاکستان کا اردو تفسیری ادب۔ معروف تفاسیر

21

1۔تفسیر معارف القرآن از متفی محمدشفیع

21

2۔ تفسیر تفہیم القرآن از سید ابوالاعلیٰ مودودی

40

3۔ تفسیر ضیاء القرآن از پیر کرم شاہ الازہری

56

4۔ تفسیر تدبر قرآن از امین احسن اصلاحی

65

5۔ تفسیر انوار البیان از عاشق الٰہی بلند شہری

76

6۔ تفسیر تبیان القرآن از غلام رسول سعیدی

85

7۔ تفسیر بلغۃ الحیران از حسین علی الوانی

101

8۔ تفسیر معارف القرآن از محمد ادریس کاندھلوی

112

9۔ تفسیر تیسیر القرآن از عبدالرحمٰن کیلانی

122

10۔ تفسیر اسرار التنزیل از محمد اکرم اعوان

130

11۔ تفسیر عثمانی از علامہ شبیر احمد عثمانی

144

باب سوم: پاکستان کا اردو تفسیر ادب۔ دورس قرآن

177

1۔ تفسیر بیان القرآن از ڈاکٹر اسرار احمد

177

2۔ تفسیر معالم العرفان از صوفی عبدالحمید سواتی

188

3۔ تفسیر ذخیرہ الجنان از علامہ سرفراز خان صفدر

201

4۔ تفسیر روح القرآن از ڈاکٹر اسلم صدیقی

208

باب چہارم: پاکستان کا اردو تفسیر ادب۔ مسلکی تفاسیر

221

1۔ تفسیر الحسنات از ابوالحسنات قادری

221

2۔ تفسیر نعیمی از مفتی احمد یار نعیمی

230

3۔ تفسیر جواہر القرآن از مولاناغلام اللہ خان

237

4۔ تفسیر منہاج القرآن از ڈاکٹر طاہر قادری

248

باب پنجم: پاکستان کا اردو تفسیر ادب۔ جدید تفاسیر

269

1۔ آسان ترجمہ وتفسیر از محمد تقی عثمانی

269

2۔ تفسیر فہم القرآن از مفتی محمد جمیل

276

3۔ تفسیر تسہیل البیان از مولانا اسلم شیخوپوری

280

4۔ حسن تفسیر از  نصیر احمد ناصر

285

5۔ تفسیر کتاب زندگی از انجینئز بشیر الدین محمود

296

باب ششم: پاکستان کا اردو تفسیری ادب۔متجدد انہ تفاسیر

309

1۔ تفسیر مطالب الفرقان از غلام احمد پرویز

310

2۔ تفسیر مفہوم القرآن از غلام احمد پرویز

324

3۔ تفسیر البیان از جاوید احمد غامدی

326

باب ہفتم اکستان کا اردو تفسیری ادب۔۔اہل تشیع کی تفاسیر

341

1۔ تفسیر انوار لنجف از حسین بخش جاڑا

345

2۔ تفسیر فیضان  الرحمان از مفتی محمد حسین ڈھکو

352

3۔ تفسیر بلاغ القرآن از ذیشان حیدر جوادی

370

4۔ تفسیر تفسیر نمونہ از صفدر حسین نجفی

373

باب ہشتم: اکستان کا اردو تفسیری ادب۔۔ قادیانی تفاسیر

379

1۔ تفسیر صغیر وکبیر از مرزا بشیر الدین محمود قادیانی

380

2۔ تفسیر بیان القرآن از محمد علی لاہوری

388

باب نہم: اکستان کا اردو تفسیری ادب۔۔ غیر معروف تفاسیر

403

1۔ تفسیر معالم القرآن از محمد علی صدیقی کاندھلوی

403

2۔ تفسیر سراج البیان از محمد حنیف ندوی

411

3۔ تفسیر تعارف الفرقان از حمید نسیم

417

4۔ انوار البیان فی حل لغات القرآن از محمد علی سی ایس بی

421

5۔ تفسیر القرآن الکریم از عبدالسلام بٹھوی

428

6۔ تفسیر البلاغ از محمد رفیق چوہدری

433

7۔ تفسر بصیرت قرآن از محمد آصف قاسمی

435

8۔ تفسیر فہم القرآن از مفتی عبدالواحد

438

9۔ تفسر فتح الجواد از محمد مسعود اظہر

443

10۔ تفسیر تسہیل البیان از ام عمران

446

باب دہم: اکستان کا اردو تفسیری ادب کے اثرات

455

فقہی احکام کا مدلل بیان

456

عصری مسائل میں راہ نمائی

457

تقابل ادیان کے حوالے سے مفید لٹریچر

457

فرقہ وارنہ تفاسیر کے اثرات

458

صوفی تفاسیر کے اثرات

459

متجدد انہ فکر کے اثرات

460

نظم قرآن کے اثرات

462

معاصرانہ تنقید پر مبنی اثرات

463

سیاسی رجحان کی حامل تفاسیر کے غیر مفید اثرات

464

دینی ادب میں قابل قدر اضافہ

465

خلاصہ بحث

466

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1784
  • اس ہفتے کے قارئین 10704
  • اس ماہ کے قارئین 65893
  • کل قارئین52961190

موضوعاتی فہرست