#7321

مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

مشاہدات : 825

قربانی کیسے کریں ؟

(فیض اللہ ناصر)
  • صفحات: 14
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 560 (PKR)
(اتوار 16 جون 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل

اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی جد الانبیاء سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل ، فضائل کے سلسلے میں کتابیں تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’قربانی کیسے کریں؟‘‘ محترم حافظ فیص اللہ ناصر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں قربانی کی اہمیت و فرضیت اور فضیلت ، قربانی کرنے والے شخص کے لیے احکام ،قربانی کے جانور میں پائے جانے والے عیوب نقائص، بھینس کی قربانی ،ذبح کرنے سے متعلقہ احکام و مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں مختصراً بیان کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

قربانی کی اصل روح

 

1

قربانی سنت مؤکدہ ہے

 

2

قربانی کرنے والا بال اور ناخن نہ کاٹے

 

3

قربانی کا جانور حلال مال سے خریدنا ضروری ہے

 

5

جو جانور میسر ہو وہی قربان کر دیں

 

5

ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں

 

5

معمولی نقص معاف

 

6

خصی جانور کی قربانی جائز ہے

 

7

بھینس کی قربانی

 

8

ذبح کرنے سے متعلقہ چند احکام

 

10

قربانی کے ایام

 

11

قربانی کی کھالوں کا مصرف

 

12

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22741
  • اس ہفتے کے قارئین 120328
  • اس ماہ کے قارئین 1128309
  • کل قارئین107795071
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست