#4907

مصنف : محمد علی جانباز

مشاہدات : 12495

احکام ومسائل رمضان المبارک .. رمضان کیسے گزاریں..؟

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1140 (PKR)
(بدھ 05 جولائی 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ احکام ومسائل رمضان المبارک .. رمضان کیسے گزاریں..؟ ‘‘ شیخ الحدیث شارح سنن ابن ماجہ مولانا محمد علی جانباز ﷫ کی کاوش ہے جو انہوں نے ان کے ایک معتقد حاجی مقصود احمد کی فرمائش پرمرتب کیا اور اس میں رمضان المبارک کے ضروری مسائل واحکام کو قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سبب تالیف

6

احکام ومسائل رمضان المبارک

7

صوم

7

رمضان کی آمد پر رسو ل اللہ ﷺ کاایک خطبہ

7

روزہ کی قدروقیمت اوراس کاصلہ

12

رؤیت ہلال

16

یوم الشک

17

نیت روزہ

18

افطاری کی دعا

18

افطاری کی چیزیں

19

افطارکرانےکاثواب

19

وہ ایام جن میں روزہ مکروہ

19

وہ لوگ جن کےلیے افطارجائز ہے

22

روزہ توڑنےوالی چیزیں

23

وہ چیزیں جن سےروزہ فاسد نہیں ہوتا

24

قیام رمضان

26

تروایح کی وجہ تسمیہ

27

قیام اللیل ،وتر ،تہجد اورصلوۃ اللیل

27

تراویح

27

مسنون قیام رمضان

27

قیام رمضان (تراویح )گیارہ رکعات کاثبوت

31

رسول اللہ ﷺ نےتین رات گیارہ رکعتیں پڑھائیں

32

علامہ شرنبلالی کااعتراف

33

ابن ہمام ﷫کااعتراف

34

مولانا احمدعلی سہارنپوری ﷫کی شہادت

34

ملاعلی قاری ﷫

34

علامہ زیلعی ﷫

34

مولانا انورشاہ کشمیری ﷫کااعتراف

35

مولانا رشید احمدگنگوھی

35

شاہ ولی اللہ محدث دھلوی ﷫

35

ابوبکر ابن العربی المالکی ﷫کافیصلہ

35

حضرت عمر فاورق  کاحکم گیارہ رکعت ہے

36

صحیح فاروقی حکم گیارہ رکعت کاہے

37

بیس پر اجماع کہاگیا؟

37

تحریف حدیث کادھند ا

37

وتر پڑھنے کےمختلف طریقے اورتعداد

39

ایک وتر

39

صحابہ کرام ﷢ سےایک وتر کاثبوت

39

تین وتر

39

پانچ وتر

39

سات وتر

40

نووتر

40

اعتکاف

40

اعتکاف کی مشروعیت

41

اعتکاف جس سےباطل ہوجاتاہے

45

لیلۃ القدر کابیان

47

شب قدر کی دعا

48

شب قدر کی علامات

48

قیام اللیل اورمروجہ شبینہ

50

صدقہ فطرکاوجوب

54

صدقہ فطر کی مقدار

54

صدقہ فطرنکالنے کاوقت

54

صدقہ کامصرف

54

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18795
  • اس ہفتے کے قارئین 214963
  • اس ماہ کے قارئین 838671
  • کل قارئین112445999
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست