#8112

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

مشاہدات : 863

سلف صالحین اور تقلید

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1075 (PKR)
(اتوار 23 فروری 2020ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری

کسی آدمی کی  وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ   ہو،نہ ہی  اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔زمانہ قدیم سے  اہل رائے اور ہل  الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے  موجودہ  دور میں بھی  عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں  تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ  اطاعت کو بھی قدرے  فروغ حاصل ہوا  ہے ۔  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں۔ زیر کتابچہ ’’سلف صالحین اورتقلید‘‘ غالبًا    محدث العصر حافظ زبیر علی﷫ کے تقلید کے متعلق ایک تحقیقی مضمون کی کتابی صورت ہے ۔ حافظ صاحب مرحو م نے اس رسالہ میں  کہا  ہے کہ  علماء کے لیے تقلید جائز نہیں  بلکہ حسبِ استطاعت کتاب وسنت اور اجماع  پر قولاً وفعلاً عمل کرنا ضرروی ہے اوراگر ادلۂ ثلاثہ میں کوئی مسئلہ نہ ملے تو پھر اجتہاد  جائز ہے۔اور عوام  کا  اہل علم سے   پوچھنا  تقلید نہیں ہے مطلق پوچھنے کوتقلید قراردینا غلط اور باطل ہے ۔ حافظ صاحب  مرحوم نے   اس  تحقیقی   تحریرمیں  تقلید کے متعلق تمہیدی  کلمات کے بعد    ایک سو (100) علماء کے  حوالے پیش کیے ہیں  جن کےبارے  صراحتًا ثابت ہے کہ وہ تقلید  نہیں کرتے تھے۔موصوف نے اس  مختصر رسالہ میں ثابت کیا ہے کہ گیارہ سو برس میں کسی ایک ثقہ  وصحیح العقیدہ عالم سے مروّجہ تقلید کے وجوب یا جواز کا قولاً یا وفعلاً کوئی ثبوت نہیں ہے اس تحریر کے آخر میں  حافظ  صاحب  نے  تمام  مقلدین کو چیلنج کیا   ہےکہ اس تحقیقی مضمون  میں ذکر شدہ  سو مستند حوالوں  کے مقابلے میں   صرف دس (10) حوالے پیش کردیں کہ  جن میں یہ لکھا ہوا کہ مسلمانوں پر چاہے (علماء ہوں یاعوام ائمہ اربعہ میں  سے ایک کی تقلید  واجب ہے اور باقی تینوں کی حرام ہے اور مقلد کےلیے یہ جائز نہیں   ہے کہ  وہ اپنے امام کاقول چھوڑ کر قرآن   وحدیث پر عمل کرے۔آخر میں رسالہ ہذا میں  مذکور  تقلید نہ کرنے والے علماء کےنام حروفِ تہجی کی ترتیب  سے  مرتب کردیے ہیں  اور  ہر نام کے سامنے  مضمون  کا فقرہ  نمبر درج کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ   حافظ صاحب  کی تمام تحقیقی وتصنیفی ، تدریسی وتبلیغی  جہود  کو قبول فرمائےاور ان کی مرقد پر اپنے رحمتوں کا نزول  اور جنت الفردوس   عطا فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

اس کی فہرست موجود نہیں

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1812
  • اس ہفتے کے قارئین 15266
  • اس ماہ کے قارئین 13174
  • کل قارئین53238408

موضوعاتی فہرست